Live Updates

الیکشن میں نوازشریف ،زرداری اکٹھے ہوں گے،عمران خان

عوام ان کوووٹ نہ دیں جس سربراہ کاجینا مرنا پاکستان سے باہرہو، اقتدار میں آکراداروں اورٹیکس نظام کوٹھیک کروں گا،عورتوں کومخصوص نشستوں پرٹکٹ دینا بڑا عذاب ہے،23 تاریخ کوپریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کروں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جون 2018 18:27

الیکشن میں نوازشریف ،زرداری اکٹھے ہوں گے،عمران خان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں نوازشریف ،زرداری اکٹھے ہوں گے، عوام ان کوووٹ نہ دیں جس سربراہ کا جینا مرنا پاکستان سے باہرہو، اقتدار میں آکراداروں اور ٹیکس نظام کوٹھیک کروں گا۔ 23 تاریخ کوپریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کروں گا۔ انہوں نے آج کنونشن سنٹراسلام آباد میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکنوں سے چند باتیں کرنا چاہتا ہوں۔

21 سال سے جدوجہد کررہا ہوں۔کارکن سمجھ لیں کہ مقابلے کیلئے کسی کوکمزور مت سمجھیں۔ ساڑھے چار ہزار لوگوں کونے ٹکٹس کیلئے اپلائی کیا تھا۔میں کرکٹ کھیلتا تھا توگیارہ کھلاڑی سلیکٹ کرنا ہوتے ہیں۔ لیکن باقی کی سپورٹ بھی ہوتی ہے۔جن لوگوں کوٹکٹ نہیں ملاان کوتکلیف ہوئی ہوگی لیکن جماعت جب اقتدار میں آتی ہے تواس میں نظریاتی کارکنان کیلئے بڑی جگہ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عورتوں کی مخصوص نشستیں جتنا بڑا یہ عذاب ہے ۔ہماری سینئر اور 20سال پرانی خواتین چاہتی ان کوٹکٹ ملنا چاہیے۔کئی خواتین نے پچھلے سالوں میں بہت کام کیا۔ہمیں نے ایسی خواتین کوبھی ٹکٹ دینا تھاجوقانون سازی جانتی ہوں۔اس لیے ٹکٹ کی تقسیم عذاب تھی۔ آئندہ ٹکٹ اس کودیں گے جوپارٹی الیکشن میں اوپر آئیں گے۔آئندہ اس عذاب میں نہیں پڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہمیں اللہ نے موقع دیا ہے کہ یہ جو2پاکستان بنے ہوئے ہیں۔ دوجماعتوں نے پاکستان کویرغمال بنایا ہوا ہے۔300ارب روپیہ منی لانڈرنگ سے باہر لے جائیں۔ان کی طاقت پیسا تھا۔باپ اور بیٹی روتے پھر رہے ہیں ہمیں کیوں نکالا،ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ایسے رورہے ہیں جیسے بہت بڑا ظلم ہوا ہو۔پاناما لیکس میں یہ لوگ رنگت ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔

اگر نوازشریف کی جگہ کوئی کمزور آدمی ہوتا تواڈیالہ جیل میں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ایک بھی ایسا ہسپتال نہیں بنایا جہاں یہ علاج کرواسکیں۔پہلے نوازشریف علاج کیلئے باہر گیا۔اسحاق ڈار کی ایک تصویر دیکھ کرمجھے ترس آیا کہ یہ بیمار ہے۔پتا نہیں وہ کسی اسٹوڈیو کابستر تھا یا ہسپتال کا بستر تھا۔اسی طرح آصف زرداری بھی سیدھا جہاز پکڑتا ہے اور دبئی چلا جاتا ہے۔

انہوں نے عام پاکستانیوں کیلئے ایسا پانی ہے جس سے بچے مررہے ہیں۔ہیپاٹائٹس پھیل رہا ہے۔شریف برادران جس کے پیسے باہر، علاج باہر چھٹیاں باہر ہیں۔جب آصف زرداری اور نوازشریف آئے تھے توایک ڈالر 60 روپے آج 125روپے ہوگیا ہے۔پارٹی امیدواروں سے کہتا ہوں کہ جس پارٹی کے سربراہ کا جینا مرنا اور کاروبار پاکستان سے باہر ہے اس کوووٹ مت دو۔10سال پہلے 6 ہزار ارب اور اب 27 ہزار روپے پر قرضہ چلا گیا ہے۔

60سالوں میں تربیلا ڈیم، وارسک ڈیم ،یونیورسٹیاں بنیں،موٹروے بنا،حالانکہ نوازشریف نے دگنی قیمت پربنایا۔لیکن پھر بھی قرض اتنا نہیں تھا۔ہم یہ قرضہ کیسے اتاریں گے؟ ہماری ایکسپورٹ گرگئی ہیں۔لیکن ان کوکوئی تکلیف نہیں ہے۔کیونکہ ان کا پیسا باہر پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس ہرسال 600ارب ترقیاتی بجٹ پنجاب کا تھا۔اس نے ہرسال 6ٹریلین روپے خرچ کیے۔

کتنے اسپتال بنائے؟ کتنی یونیورسٹیاں بنائیں؟ کتنے لوگوں کوصاف پانی پینے کیلئے دیا؟عمران خان نے کہا کہ اللہ نے اس ملک کواتنے وسائل دیے جوباقی کے پاس نہیں ہے۔ہم ملک کی گورننس ٹھیک کردیں تواس ملک میں اتنا پیسا آئے گا کہ سنبھالا نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میں دو کام کروں گا۔ایف بی آر کو ٹھیک کرکے ، خرچے کم کرکے ، لوگوں میں احساس پیدا کرکے کہ ہم خرچے کرنے کیلئے اقتدار میں نہیں آئے۔یقین دلاتا ہوں کہ عوام کا پیسا عوام پرخرچ کریں گے۔ڈیڑھ لاکھ بچہ نجی اسکولوں سے سرکاری سکولوں میں گئے۔آج مر مرکے4ہزار ارب ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے میں 8ہزار ارب اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات