Live Updates

شانگلہ ، ن لیگ میں شمو لیت کا سلسلہ جاری ،رہنماء پیپلزپارٹی حاجی فاتح محمد ساتھیوںسمیت مسلم لیگ ن میں شامل

اتوار 1 جولائی 2018 19:30

شانگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جولائی2018ء) شانگلہ ، مسلم لیگ (نواز) میں شمو لیت کا سلسلہ جاری،لیگی امیدوار ڈاکٹر عباداللہ خان کا دیگر جماعتوںپر چڑھائی جاری ، پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں حاجی فاتح محمد اور حاجی محمد رحمان کا اپنے خاندان اور ساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ،مسلم لیگ شانگلہ این 10 کا امیدوار ڈاکٹر عبادللہ نے درجنوں گھروں پر لیگی جھنڈے لگائے ،شمولیتی تقارب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبادکا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیہ میں قوم کا مستقبل پوشیدہ ہے ،مسلم لیگ کی پالیسی ملک کی ترقی اور معاشی استحکام کا منہ بولتا ثبوت تھا،نواز شریف کی حکومت ملک وقوم کی بقاء کی ضمانت رہی، آج ملک غیر یقینی صورتحال سے گزر رہا ہے جس کیوجہ مہنگائی کا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے اور ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اسی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کیا گیا نواز شریف کی دور حکومت میں تیل کی قمیتوں کا کنٹرول میں رکھا گیا تھا اور روپیہ کو بھی استحکام حاصل تھا،تبدیلی والوں کی تبدیلی پانچ سال عوام نے دیکھ لی ہے ،2013 کے عام انتخابات میں عوام سے کئے گیا ایک وعدہ بھی عمران نیازی نے پورا نہیں کیا ،مسلم لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نکالا -ڈاکٹر عباد نے کہا کہ مسلم لیگ کا اُمڈ آنے والا سیلاب کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں 25 جولائی کو عوام اپنے محسن لیڈر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیکر ملک میں ریفرنڈم کرینگے اور اس صوبے وزیراعلی امیرمقام ہوگا انھوں نے کہا کہ صرف ملک میں نہیںبلکہ خیبر پختونخوامیں انجینئر امیرمقام کی قیادت میں اپنے قوت سے دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی ،مخالفین مسلم لیگ کی کامیابی دیکھ کر بوکھلاہٹ کے شکا ر ہوچکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں سوات اور شانگلہ میں مخالف امیدواروں کی ضمانت ضبط کرکے تاریخی شکست سے دوچار کرینگے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات