Live Updates

اہلی 1سال کی ہو یا10سال کی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیڈر ہمیشہ لیڈر رہتا ہے،گریڈ22کا جج جب ریٹائر ہوتا ہے توان کی قبر کھودنے کوئی نہیں آتاآگ کے دریا سے گزر کر گرفتاری دے رہا ہوں ،کیپٹن (ر)صفدر

اولاد علی سے ہوں اور کربلا میں کھڑا ہونا جانتا ہوں میں وقت کے فرعونوں ،نمرودوں اور یزیدوں کے خلاف آخری وقت تک کھڑا رہوں گا ہمارے مخالفین نعرہ ’’ایاک نعبد وایاک نستعین ‘‘کا لگاتے ہیں اور مدد ججوں اور جرنیلوں سے مانگتے ہیں ہم ختم نبوت کے اصل وارث اور محافظ ہیں ،چیف جسٹس بتائیں 2مرتبہ آئین توڑنے والا مشرف آج کہاں ہے اس کیلئے از خود نوٹس اور قانون کیوں حرکت میں کیوں نہیںآرہا پوری قوم کا مطالبہ ہے چیف جسٹس جرات کا مظاہرہ کریں اور پرویز مشرف کو کھینچ کر واپس لائیں مجھے پانامہ کیس میں اس لئے ملوث کیا گیا کہ میں نواز شریف پر قربان ہو جائوں لیکن نادیدہ قوتیں جان لیں کہ ایک کیپٹن صفدر تو کیا لاکھوں کپتان نواز شریف پر قربان ہونے کو تیار ہیں ،گرفتاری سے قبل ریلی کے شرکا سے خطاب

اتوار 8 جولائی 2018 22:40

اہلی 1سال کی ہو یا10سال کی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیڈر ہمیشہ لیڈر ..
/ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2018ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ نااہلی 1سال کی ہو یا10سال کی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیڈر ہمیشہ لیڈر رہتا ہے لیکن گریڈ22کا جج جب ریٹائر ہوتا ہے توان کی قبر کھودنے کوئی نہیں آتاآگ کے دریا سے گزر کر گرفتاری دے رہا ہوں لیکن میںاولاد علی سے ہوں اور کربلا میں کھڑا ہونا جانتا ہوں میں وقت کے فرعونوں ،نمرودوں اور یزیدوں کے خلاف آخری وقت تک کھڑا رہوں گاہمارے مخالفین نعرہ ’’ایاک نعبد وایاک نستعین ‘‘کا لگاتے ہیں اور مدد ججوں اور جرنیلوں سے مانگتے ہیں ہم ختم نبوت کے اصل وارث اور محافظ ہیں چیف جسٹس ثاقب نثار بتائیںکہ 2مرتبہ آئین توڑنے والا جنرل (ر )پرویز مشرف آج کہاں ہے اس کے لئے از خود نوٹس اور قانون کیوں حرکت میں کیوں نہیںآرہا پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس جرات کا مظاہرہ کریں اور پرویز مشرف کو کھینچ کر واپس لائیں مجھے پانامہ کیس میں اس لئے ملوث کیا گیا کہ میں نواز شریف پر قربان ہو جائوں لیکن نادیدہ قوتیں جان لیں کہ ایک کیپٹن صفدر تو کیا لاکھوں کپتان نواز شریف پر قربان ہونے کو تیار ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام گرفتاری سے قبل سکستھ روڈ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این ای62میں مسلم لیگ ن کے مرکزی الیکشن آفس کے باہر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینیٹر چوہدری تنویر، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران حنیف عباسی ،دانیال چوہدری ، سرفراز افضل ،راجہ حنیف،راجہ ارشد کے علاوہ ضیا ء اللہ شاہ ، راحت مسعود قدوسی ، زیب النسا اعوان ،اور تحسین فواد سمیت مقامی قائدین یونین کونسلوں کے چیئر مین، وائس چیئر مین ، کونسلرز، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی کیپٹن صفدرنے کہا کہ میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ راولپنڈی میں جمہوریت کے لئے پہلے لیاقت علی خان کو شہید کیا گیاپھر ایک منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر چڑھایا گیا ، پھرایک اور وزیر اعظم بے نظیربھٹو کو شہید کیا گیا اور آج میں راولپنڈی میں اس لئے آیا ہوں کہ ختم نبوت کی تحریک راولپنڈی سے چلی تھی اور اس تحریک کا مقصد ملک کوقادیانوں سے پاک کرنا تھا انہوں نے کہا کہ جو عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتا وہ کسی طور مسلمان ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے تو اپنے فیصلے دے دیئے مجھے پانامہ کیس میں اس لئے ملوث کیا گیا کہ میں نواز شریف پر قربان ہو جائوں لیکن نادیدہ قوتیں جان لیں کہ ایک کیپٹن صفدر تو کیا لاکھوں کپتان نواز شریف پر قربان ہونے کو تیار ہیں کیونکہ نواز شریف خیبرسے کراچی اور کاشغر سے گوادرتک قوم کا ہیرو ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتقام لینے والوتمہاری یہ کاروائیاں ہمارے لئے نئی نہیں ہیں 12 اکتوبر 1999 کو 10کور کے کمانڈر جنرل محمود نے نوازشریف پر استعفے کے لئے دبائو ڈالا تو نواز شریف نے واضح کر دیا کہ پہلے ان کا پالا بزدلوں سے پڑا ہوگا اب اس کے لئے ان کی لاش سے گزرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ میں آج آگ کا دریا عبور کر رہا ہوں انہوں نے کہا 2018کا عدالتی فیصلہ بھی عوام نے سترد کر دیا ہے کیونکہ نااہلی کا فیصلہ بھی جنرل فیض حمید نے لکھا تھا جو چکوال کا رہنے والا ہے آج میرے رشتہ داروں کو دھمکی آمیز فون کالیں موصول ہو رہی ہیں لیکن مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمہ دار وہی غیر جمہوری طاقتیں ہوں گی جن کے خلاف ہم نبرد آزما ہیں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہ سوال کیا کہ 2مرتبہ آئین توڑنے والا جنرل (ر )پرویز مشرف آج کہاں ہے اس کے لئے چیف جسٹس کا از خود نوٹس اور قانون کیوں حرکت میں آرہا اگر ثاقب نثار میں جرات ہے اور وہ غیر جانبدار ہیں تو پرویز مشرف کو واپس لائیں آج پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس جرات کا مظاہرہ کریں اور پرویز مشرف کو کھینچ کر واپس لائیںانہوں نے کہا کہ میں اولاد علی سے ہوں اور کربلا میں کھڑا ہونا جانتا ہوں میں وقت کے فرعونوں ،نمرودوں اور یزیدوں کے خلاف آخری وقت تک کھڑا رہوں گا انہوں نے کہا کہ نااہلی 1سال کی ہو یا10سال کی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیڈر ہمیشہ لیڈر رہتا ہے آج قائد اعظم قبر میں ہونے کے باوجود بھی قوم کے باپ اور لیڈر ہیں لیکن گریڈ22کا جج جب ریٹائر ہوتا ہے توان کی قبر کھودنے کوئی نہیں آتا انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مجھی1سال قید کی سزا ہوئی اب توہین عدالت میں بھی 6ماہ کی سزا ہو سکتی ہے اور میں یہ سزا بھی کاٹنے کو تیار ہوں انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے لئے عوام کو زندہ کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں گولڑہ شریف کے پیر کہتے ہیں کہ ختم نبوت کے لئے لوگوں کو زندہ کرنا اصل فلاح ہے ،پیر ثانی سرکار کہتے ہیں ختم نبوت کے لئے میدان میں کھڑے ہونا جہاد اکبر ہے اور پیر مہر علی شاہ کہتے تھے کہ عقیدہ ختم نبوت پر قائم رہنے والوں کی شفاعت نبی اکرم ﷺ روز محشر میں خود کریں گے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی نے آج ثابت کر دیا کہ وہ 25جولائی کو مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروائیں گے عمران خان کی نقل میں’’ایاک نعبد وایاک نستعین ‘‘کا نعرہ لگانے والا شیخ رشیدکبھی چیف جسٹس سے اور کبھی جنرل فیض حمید سے مددمانگتا ہے انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے اصل وارث اور محافظ ہم خود ہیں خادم رضوی بتائے کہ وہ کہاں کا رضوی ہے میں خود بڑا رضوی ہوں جو آگ کا دریا عبور کر رہا ہوں ختم نبوت کے نام پر دھرنا دے کر ایک بریگیڈیئر سے 1ہزار روپے فی کس وصول کرنے والے یہ مولوی ایجنسیوں کے پے رول پر ہیں ایسے مولویوں کو تو ہم اپنے ہجرے میں داخل نہیں ہونے دیتے انہوں نے سابق گرنر پنجاب سلیمان تاثیر کے قتل میں موت کی سزا پانے والے ممتاز قادری کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف فیصلے دینے والے ثاقب نثار کو ممتاز قادری شہید کا خون کیوں بھول گیا انہوں نے کہا کہ لوگ ممتاز قادری کی پھانسی کا ذمہ دار نواز شریف کو ٹھہراتے ہیں لیکن جو نواز شریف اپنے علاوہ اپنی بیٹی اور داماد کو اقامے پر سزائوں سے بچا نہ سکا اور اپنے خلاف میرٹ پر فیصلے حاصل نہیں کر سکا وہ ممتاز قادری کا دفاع کیسے کرتا ممتاز قادری کے خلاف ٹرائل اور فیصلے میں نواز شریف کی کوئی بات نہیں سنی گئی انہوں نے کہاکہ میں تمام پاسبان ختم نبوت سے اپیل کرتا ہوں کہ آقا ﷺ کی عظمت اور ناموس کے لئے ہتھکڑیوں اور جیلوں سے نہ ڈرنا اس عظیم مقصد کے لئے میری گردن بھی کٹ جائے تو پرواہ نہیں میں روز محشر اللہ کو یہ کہہ سکوں گا میں نے اپنی استطاعت کے مطابق کوشش کر لی انہوں نے حلقہ این ای62سے مسلم لیگ ن کے امیدوار دانیال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر25جولائی کو نام نہاد ختم مجاہد ختم نبوت شیخ رشید کی ’’وگ ‘‘نہ اتاری تو میں نہیں چھوڑوں گاانہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کو جھوٹا سمجھتا ہوں پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر انہیں بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی سزا دی گئی اور نا اہل قرار دے دیا گیا جب اس سے بھی دل نہیں بھر ا تو نیب عدالت نے ایون فیلڈ کیس میں سزا سنا دی نیب کیس کی تحقیقات کے دوران ایم آئی اور آئی ایس آئی کے حاضر سروس افسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ دبائو کے تحت بنائی گئی ہے کیپٹن صفدر نے کہا کہ اب فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے اب پاکستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ گولی سے ملک چلانا چاہتے ہیں یا ووٹ سے نواز شریف کو پاکستان کی معیشت بہتر کرنے کی سزا دی جا رہی ہے لیکن25جولائی کو ووٹ کے ذریعے عوام یہ فیصلہ کریں گے ملک کو اندھیروں میں رکھنا ہے یا اجالوں میں لے کر جانا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات