مسلم لیگ ن نے ملک کو بجلی بحران ، دہشتگردی ،غربت سے نجات دلوانے کیلئے گزشتہ پانچ سال میں بے پناہ خدمات سر انجام دیںعوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار کے مواقع برابری کی بنیاد پر فراہم کئے ‘عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو عام انتخابات میں تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گے

آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کی ابت چیت

اتوار 22 جولائی 2018 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ملک کو بجلی بحران ، دہشتگردی ،غربت سے نجات دلوانے کیلئے گزشتہ پانچ سال میں بے پناہ خدمات سر انجام دیںعوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار کے مواقع برابری کی بنیاد پر فراہم کئے عوام کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو عام انتخابات میں تاریخی فتح سے ہمکنار کریں گے پاکستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آئندہ حکومت بنائے گی میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف مقامات پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان میں معیشت کو بہتر بنانے اور غربت کے خاتمے کیلئے سی پیک جیسے تاریخی منصوبوں کا تحفہ عوام کو دیا ہے 2013سے قبل پاکستان کو دہشتگردی کھوکھلا کر رہی تھی میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دہشتگردی جیسے ناسور سے نجات دلو اکر ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا عوام کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی مثال نہیں ملتی مسلم لیگ ن نے غریب عوام کو علاج کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ فراہم کئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گزشتہ حکومتوں نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کر دیا تھا مسلم لیگ ن نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب لایا پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر مسلم لیگ ن نے روشن کیا گزشتہ ستر سالوں میں اٹھاراں ہزار میگا واٹ بجلی بنائی گئی جبکہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ پانچ سالوں میں گیاراں ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر کے بجلی بحران کا خاتمہ کر کے دکھایا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف اختیار کر کے عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز بلند کی عالمی فورمز پر کشمیریوں کی حمایت اور ان کے دل کی بات پہنچانے میں مسلم لیگ ن نے کوئی کسر نہیں چھوڑی پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے