Live Updates

صدر مملکت ممنون حسین کراچی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 53 اسلام آباد،

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آبائی حلقہ این اے 132، بلاول بھٹو زرداری این اے 200 لاڑکانہ ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 57 مری میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

منگل 24 جولائی 2018 17:57

صدر مملکت ممنون حسین کراچی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2018ء) عام انتخابات 2018ء میں قومی قائدین اپنے اپنے آبائی حلقوں میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، صدر مملکت ممنون حسین کراچی میں اپناووٹ کاسٹ کریں گے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اپنے آبائی حلقہ این اے 132 جبکہ بلاول بھٹو زرداری این اے 200 لاڑکانہ میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نوابشاہ میں اپنے آبائی حلقہ میں ووٹ ڈالیں گے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی این اے 57 مری، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف این اے 58 گوجر خان، متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمن این اے 38 ڈیرہ اسماعیل خان، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق این اے 7 لوئر دیر، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان چارسدہ ولی باغ میں اپنے آبائی حلقہ میں ووٹ ڈالیں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان این اے 63 واہ کینٹ میں اپنے آبائی پولنگ سٹیشن چکری میں ووٹ ڈالیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات