Live Updates

قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں مختلف جماعتوں کے امیدوار ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ لے کر منتخب ہوئے

ہری پور سے تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب خان نے سب سے زیادہ ایک لاکھ72 ہزار609 ووٹ حاصل کئی ، دوسرے نمبر پرحافظ آباد این ای87 سے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی بھٹی نے ایک لاکھ65 ہزار618 جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 95 میانوالی سے ایک لاکھ63 ہزار538 ووٹ حاصل کرکے سب سے زیادہ ووٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر رہے

ہفتہ 28 جولائی 2018 14:18

قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں مختلف جماعتوں کے امیدوار ڈیڑھ لاکھ سے زائد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں مختلف جماعتوں کے امیدوار ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں۔ این ای17 ہری پور سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر ایوب خان نے سب سے زیادہ ایک لاکھ72 ہزار609 ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے نمبر پرحافظ آباد این ای87 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی بھٹی نے ایک لاکھ65 ہزار618 جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی نے این اے 95 میانوالی سے ایک لاکھ63 ہزار538 ووٹ حاصل کرکے سب سے زیادہ ووٹ لینے والوں میں تیسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

این اے 220عمرکوٹ سے پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب یوسف تالپور ایک لاکھ62 ہزار997 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔این اے 78 نارووال سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار احسن اقبال نے ایک لاکھ 59 ہزار651ووٹ حاصل کئے۔ این اے 65 تلہ گنگ سے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے چوہدری پرویز الہی ایک لاکھ 57 ہزار497 ووٹ حاصل کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب رہے۔ این اے 96 میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف کے امجد علی خان ایک لاکھ57 ہزار422 ووٹ حاصل کئے۔ این اے 64چکوال سے پاکستان تحریک انصاف کے ذوالفقارعلی خان نے ایک لاکھ55ہزار214 ووٹ حاصل کئے جبکہ این ای232 سے پیپلزپارٹی کی امیدوارشمس النساء نے ایک لاکھ52 ہزار691 ووٹ حاصل کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات