Live Updates

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 131 سمیت پانچ حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 9 اگست 2018 21:59

الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 131 سمیت پانچ حلقوں سے کامیاب امیدواروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 131 سمیت پانچ حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پولنگ کے روز ووٹ کی رازداری برقرار نہ رکھنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے تک روکا گیا ہے۔

این اے 91 سرگودھا سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار ذوالفقار علی بھٹی، این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد جنید انوار چوہدری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کی وجہ سے جاری نہیں کئے گئے۔ این اے 215 سانگھڑ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے کامیاب امیدوار نوید ڈہرو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے نہیں جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 76 سرگودھا سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار چوہدری فیصل فاروق چیمہ، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری خالد جاوید، پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پی ٹی آئی کی سونیا اور پی پی 177 قصور سے پی ٹی آئی کے محمد ہاشم ڈوگر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کی وجہ سے جاری نہیں کئے گئے۔ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 29 خیر پور سے جی ڈی اے کے امیدوار محمد رفیق بمبن، پی ایس 36 نوشہرو فیروز سے جی ڈی اے کے کامیاب امیدوار عارف مصطفی جتوئی، پی ایس 78 میرپور خاص سے پی پی پی کے سید ذوالفقار علی شاہ، پی ایس 54 تھرپارکر سے جی ڈی اے کے عبدالرزاق، پی ایس 82 جامشورو پی پی پی کے ملک اسد سکندر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن سندھ ہائی کورٹ کے حکم امتناع کی وجہ سے جاری نہیں کئے گئے جبکہ پی ایس 73 بدین سے پی پی پی کے تاج محمد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن نتائج کے انتظار کی وجہ سے جاری نہیں کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات