Live Updates

عام انتخابات میں کراچی والوں نے پاکستان میں حق کی تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،علامہ خادم حسین رضوی

امت مسلمہ مری نہیں زندہ ہے،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بنانے والے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں،احتجاجی مارچ سے خطاب

اتوار 12 اگست 2018 21:30

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے قائد امیر المجاہدین علا مہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کراچی والوں نے عشق مصطفیﷺ کی بے مثال روایت کو قائم رکھ کر پاکستان میں حق کی تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،یہ تبدیلی سالمیت پاکستان کے تحفظ کی ضمانت ہے جس طرح سے تحریک پاکستان کے دوران سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی ہے،کراچی اور سندھ کے عوام کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں،ہالینڈ میں گستاخانہ خاکے بنانے والے عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں امت مسلمہ ابھی مری نہیں زندہ ہے،تاریخ کے مجرموں نے تحریک پاکستان کی تاریخ کو مسخ کیا ہے تحریک لبیک پاکستان کے ووٹوں پر الیکشن کمیشن نے ڈاکہ ڈال کر پاکستان میں کرپشن اور کمیشن کی سیاست کا ساتھ دیا ہے آج کراچی کے عوامی کمیشن نے ریفرنڈم کے ذریعے یہ فیصلہ سنادیا ہے الیکشن کمیشن قومی مجرم ہے،ضمنی اور بلدیاتی انتخابات اس الیکشن کمیشن کے ذریعے قوم کیلئے ناقابل قبول ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام سوک سینٹر گلشن اقبال سے مزار قائد تک الیکشن میں دھاندلی اور ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف نکالنے جانے والے احتجاجی مارچ کے اختتام پر مزار قائد کے قریب مارچ کے ہزاروں شرکا سے خطاب کررہے تھے،جبکہ مارچ کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی نے ایک بڑے ٹریلے کے ذریعے کی اس موقع پر تحریک لبیک سندھ کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی،کراچی کے سرپرست اعلی علامہ سید زمان جعفری القادری،کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی،تحریک لبیک کے نو منتخب ارکان اسمبلی مفتی محمد قاسم فخری،محمد یونس سومرو،علامہ بلال سیلم قادری،غلام ہاشم نورانی،علامہ احمد رضا امجدی،علامہ فاروق الحسن،بلوچستان تحریک لبیک کے مولانا وزیر القادری،انجینئر بلال عبداللہ،علامہ طاہر اقبال قادری،ڈاکٹر سید وقاص ہاشمی،ڈاکٹر سید نوازالہدی،مفتی محمد عدیل رضوی،انجینئر سید یشا اللہ جیلان شاہ،صوفی محمد یحی قادری ودیگر رہنما شامل تھے،احتجاجی مارچ کے شرکا نے ہاتھوں میں مختلف نعروں اور مطالبات پر مبنی کتبوں کے علاوہ قومی پرچم اور تحریک لبیک کے پرچم ہاتھوں میں تھامے ہوئے تھے،علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے سربراہان خواب غفلت سے جاگیں،ہوش کے ناخن لیں،یہود ونصاری سے خوفزدہ ہونے کے بجائے مسلم امتہ کے جذبات کی ترجمانی کا فریضہ انجام دیں،اگر تاریخ کے اس نازک موڑ پر روایتی غفلت اور بے حسی کو ترک نہیں کیا تو گستاخانہ خاکے بنانے والے اور بالواسطہ اور بلاواسطہ انکی سہولت کاری کرنے والے دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں رہ سکیں گے،عمران خان حلف اٹھاتے ہی ہالینڈ کی حکومت کو اسلامیان پاکستان کے جذبات سے آگاہ کریں ہالینڈ سے سفارتی تعلقات گستاخانہ خاکے بنانے والوں کو سزا دیئے جانے تک منقطع کرنے کا جرات مندانہ ایمانی اعلان کریں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو فوری اسلامیان پاکستان کے جذبات سے آگاہ کیا جائے،علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ تاریخ کے مجرموں نے تحریک پاکستان کو مسخ کیا ہے اور تقسیم کے بعد پاک وہند کے مابین ہونے والے معاہدوں کے مطابق آج تک ہجرت کرکے آنے والے پنجاب اور سندھ کے مہاجروں کو کسی بھی حکومت نے ان کو ان کا حق نہیں دیا ہے،یہ پاکستان بنانے والوں کے ساتھ بڑا ظلم ہے اب ان مظالم کا حساب لینے کا وقت آگیا ہے،قومی احتساب بیورو مترو کہ املاک وقف بورڈ میں 71سال سے ہونے والے بند ر بانٹ کے مجرموں کو قوم کے سامنے لائے ورنہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو انکا حق حصہ دلانے کیلئے ٹی ایل پی میدان میں موجود ہے،قوم کے ان ڈاکوں سے ایک ایک انچ زمین اور پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ کراچی والوں نے تو کمال کردیا کمال دکھانے والوں کو بے کمال اور کراچی کے مالک ہونے کا دعوی کرنے والوں کو انکی اوقات تک محدود کردیا اور شہر قائد میں ارب پتی اور کروڑ پتی امیدواروں کے مقابلے میں تحریک لبیک پاکستان کے غریب امیدواروں کوساڑھے چار لاکھ سے زائد ووٹ دے کر خود بھی دربار رسول میں سرخرو ہوئے اور لبیک کہنے والوں کی آبرو کو بھی عزت دی حق کی اس تبدیلی سے انشا اللہ آنے والے دنوں میں اب پورے ملک میں تبدیلی کی ہوائیں چلیں گی لوگ ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری شروع کردیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی نہیں علاقائی لسانی جماعت ہے اس لیئے اس نی1970میں مشرقی پاکستان سے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا اور جموری تاریخ میں اس قائد کے بانی نے سول چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اقتدار حاصل کیا نواز اور زرداری قومی یکجہتی کے دشمن اور بیرونی سرپرستوں کی ایما پر پاکستان کو کمزور کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،عوام دونوں سے ہوشیار رہیں۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ روز محشر میں نورالدین زنگی اور صلاح الدین ایوبی جیسے بطل جلیل مشاہیر کی صفوں میں ہوں جنہوں نے ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جرات مندانہ لازوال تاریخی کردار ادا کیا ہی. انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے ہالینڈ کی غنڈہ گردی کو کسی صورت میں تسلیم نہیں کیا جائے گا. جو لوگ یورپ کا مال کھا کر بے غیرتی کا مظاہرہ کررہے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ لبیک والے آج نہیں تو کل آسکتے ہیں. انہوں نے ہالینڈ کی حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی کے شیر تمہارے سروں پر پہنچنے والے ہیں پاکستان غنڈہ گردی کے لئے نہیں امن و سلامتی اور مسلمانوں کے لئے بناتھا. ہمارے دم میں جب تک دم ہے ہم سب کچھ رسول اللہ کی ناموس پر قربان کرتے رہیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات