الیکشن کا بائیکاٹ عوام کا جمہوری حق ہی:سید علی گیلانی

بھارت مکمل طور پر اسرائیلی طرز پر جنگی جرائم کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر ریاست جموں کشمیر کو کھنڈرات پر تلہ ہوا ہی:بیان

بدھ 26 ستمبر 2018 17:26

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’گ‘‘ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ریاست کی موجودہ ابتر صورتحال پر اپنی گہری تشویش اور فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مکمل طور پر اسرائیلی طرز پر جنگی جرائم کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر ریاست جموں کشمیر کو کھنڈرات بنانے پر تلا ہوا ہے، ایک بیان میں اپنے غیور اور مظلوم عوام کی بلند حوصلگی کو عقیدت کا سلام ادا کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے بھارت کی بربریت، ظلم و تشدد اور قتل غارت گری کے ماحول میں مجوزہ بلدیاتی اور پنچائتی انتخابات سے قطعی طور لاتعلق رہتے ہوئے بھارت کی انتظامیہ کے سبھی منصوبوں کو ناکام بنانے کی اشد ضرورت ہے، حریت رہنما نے عوام کے نام اپنی درد مندانہ اپیل میں اس امید کا اظہار کیا کہ الیکشن بائیکاٹ ایک انتہائی پرامن اور ایک کارگر سیاسی ہتھیار ہے جس سے ہم ریاست جموں کشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کے خلاف موثر طور پر استعمال کرنے کی پوزیشن میں ہیں، لہذا عوامی طح پر ایک ایسے ماحول کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کی فوجی طاقت اور مراعات و مفادات کی بارشوں کا عوام پر کوئی بھی اثر محسوس نہیں ہونا چاہئے، حریت رہنما نے الیکشن بائیکاٹ کو عوام کا ایک جمہوری حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے روز لوگ ریاست کیلئے چپے چپے پر سول کرفیو نافذ کرنے کیلئے آج ہی سے اپنے آپ کو تیار ر کھیں، حریت چیئرمین نے بھارت کے افواج کی طرف سے معرکہ بانڈی پورہ میں مجاہدین کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی ظالمانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائی بین الاقوامی جنگی قوانین کی کھلم کھلا انحراف ہے، حریت رہنما نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے عام لوگوں کی صحت اور زندگی کو مہلک خطرات سے دوچار کئے جانے کی وحشیانہ کارروائی کی اقوام متحدہ کے جنگی ٹریبونل کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے افواج کو جدید مہلک ہتھیاروں سے لیس کرتے ہوئے ریاستی عوام کے خلاف ایک باضابطہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، جس میں کیمیائی ہتھیاروں کے علاوہ ڈروں پلیٹ گن مرچی گیس وغیرہ، پتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے نہتے عوام اور بالخصوص نوجوان نسل کو ناقارہ اپائج رندھے اور معذور بنائے جانے سے گریز نہیں کیا جارہا ہے، حریت رہنما نے سول آبادی کے خلاف جنگی جرائم ارتکاب کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام ان مزموم حربوں سے اپنی تحریک حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہو سکتے، جس کیلئے آج تک انہوں نے بیمثالی قربانیاں دیں۔