
وزیراعظم کا قرض کیلئےآئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننےسےانکار
آئی ایم ایف کیساتھ مذاکراتی اجلاس بے نتیجہ ختم ، پاکستان کا چین کیساتھ مالی معاملات کی تفصیلات دینے سے بھی صاف انکار، بیل آؤٹ پیکج کیلئےعوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔ وزیراعظم عمران خان کی وزیرخزانہ کو ہدایت
ثنااللہ ناگرہ
منگل 20 نومبر 2018
19:27

(جاری ہے)
اسد عمر کی جانب سے کڑی شرائط نہ ماننے پر آئی ایم ایف کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخزانہ اور افسران کو آئی ایم ایف کے ساتھ آخری دور کے مذاکرات سے قبل ہدایت کی کہ آئی ایم ایف کی ٹیکس بڑھانے سے سمیت کڑی شرائط کو قبول نہ کیا جائے۔بیل آؤٹ پیکج کیلئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔ تاہم عمران خان نے ٹیکس اور معاشی اصلاحات جبکہ معیشت کو دستاویزی بنانے کی شرائط پر اتفاق کیا۔ تاہم جی ایس ٹی 18 فیصد اور 150 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے سے انکار کردیا ہے۔اسی طرح پاکستان نے چین کے ساتھ مالی معاملات کی تفصیلات دینے سے بھی صاف انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم کم ترین سطح پر آگیا ہے اور مجموعی ذخائر گھٹ کر 1.3ارب 83کروڑ ڈالر سے نیچے آگئے ہیں جو دوماہ کی ضروریات کو بھی پورا نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم عمران خان کے دوست ممالک کے دورے کافی حد تک ملک کی اقتصادی مشکلات دور کرنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پہل سعودی عرب کا دورہ کیا جس سے تقریباً 3ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، چین کے دورے میں بھی تجارتی خسارہ کم کرنے اور دوطرفہ تجارت میں اضافے کے سمجھوتے ہوئے۔ اگرچہ مالیاتی پیکیج کا اعلان نہیں ہوا مگر اس حوالے سے بھی خطیر اعانت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ اتوار کو عمران خان متحدہ عرب امارات کے دورے پر گئے جہاں ابوظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کی قیادت سے ان کے جامع مذاکرات ہوئے۔ اب وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.