Live Updates

وزیراعظم کا ٹرمپ کے ٹوئٹ پر جوابی بیان بہت مناسب ہے،پوری قوم نے حمایت کی،خورشید قصوری

امریکی صدر کی نظریں 2020 کے الیکشن پر ہیں، ٹرمپ انتظامیہ دنیا بھر میں کئے گئے معاہدے توڑ رہی ہے، یورپی ممالک بھی امریکہ پالیسیوں سے یکسر اختلاف رکھتے ہیں کھربوں امریکی ڈالر افغانستان میںکرپشن کی نظر ہو رہے ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 20 نومبر 2018 23:46

وزیراعظم  کا ٹرمپ کے ٹوئٹ پر جوابی بیان بہت مناسب ہے،پوری قوم نے حمایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2018ء) سابق وزیر خارجہ خورشید احمد قصوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹ پر جوابی بیان بہت مناسب ہے جس کی پوری قوم نے حمایت کی، امریکی صدر کی نظریں 2020 کے الیکشن پر ہیں ٹرمپ انتظامیہ دنیا بھر میں کئے گئے معاہدے توڑ رہی ہے جبکہ یورپی ممالک بھی امریکہ پالیسیوں سے یکسر اختلاف رکھتے ہیں۔

کھربوں امریکی ڈالر افغانستان میںکرپشن کی نظر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید قصوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی مناسب اور کرارا جواب دیا جس کی پوری قوم نے حمایت کی ہے خوش قسمتی سے اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں جبکہ آرمی چیف کے بیان کے بعد کسی کو کوئی شک نہیںرہا ہو گا انہوں نے کہا کہ امریکی جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں لاقانونیت ہے۔

امریکیوں کے دیئے ہوئے کھربوں ڈالر افغانستان میں کرپشن کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ خورشید قصوری نے کہا کہ امریکی صدر کا اگلا ٹارگٹ معاہدے توڑ رہی ہے یورپی ممالک امریکی پالیسیوں سے یکسر اختلاف رکھتے ہیں جبکہ امریکا کے آنے کے بعد افغانستان میں مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات