Live Updates

وفاقی حکومت کی 100روز میں خارجی محاذ پر زبردست کامیابی

برطانیہ سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کا معاہدہ ، سعودی عرب سے امداد، ویزہ فیس اور تیل کی قیمتوں میں ریلیف،چین کے ساتھ معاہدے اور تعلقات میں مضبوطی ،دورہ ملائیشیاسمیت امریکیوں کو وزیراعظم کا قوم کی امنگوں کے مطابق جواب دینا بڑی کامیابی ہے۔تجزیہ کار علی حیدر کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 نومبر 2018 14:23

وفاقی حکومت کی 100روز میں خارجی محاذ پر زبردست کامیابی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر 2018ء) تجزیہ کار اور اینکر علی حیدر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی 100روز میں خارجی محاذ پر زبردست کامیابی رہی، برطانیہ سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کا معاہدہ ، سعودی عرب سے امداد، ویزہ فیس میں کمی،چین کے ساتھ معاہدے اور تعلقات مین مضبوطی سمیت امریکیوں کو وزیراعظم کا قوم کی امنگوں کے مطابق جواب دینا بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پہلے 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے تنقید ہورہی ہے کہ ان کی اچیومنٹ کیا ہیں؟حکومت کی خارجی محاذ پر کامیابیوں کو دیکھیں تو سب سے پہلے سعودی عرب سے 3ارب ڈالر کی امداد ہے۔2000ہزار ریال ویزہ فیس کاخاتمہ، تیل کی مئوخر ادائیگی ہے۔ اس کو بڑی اچیومنٹ کہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب سے تعلقات میں بہتری آئی؟ چین سے تعلقات بہتر ہوئے، جبکہ سی پیک کے حوالے سے چین کے تحفظات ختم ہوئے ہیں؟وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چین سے کچھ امداد بھی ملی ہے لیکن جو بھی چین کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں ان کو بتایا نہیں جاسکتا۔

برطانیہ سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کا معاہدہ ہوا۔تاہم اس کا کوئی ابھی تک فریم ورک نہیں بنا ہے۔ملائشیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ملائیشیا اور پاکستان کے درمیان ویزہ کو جزوی طور پر ختم کرنے کا معاہد ہ ہوا ہے۔اسی طرح پہلی بار قوم کی امنگوں کو مدنظر رکھ کرامریکا کو بھرپور جواب دیا گیا۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنماء نادر گبول نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی اس وقت سامنے آئے گی جب معاہدوں پر عملدرآمد ہوگا۔

بیرونی دورے توپہلے حکمران بھی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بجلی ، تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی بھی بڑی اچیومنٹ میں ہے۔اس موقع پر سینئر تجزیہ کار ایئرمارشل (ر)شاہد لطیف نے کہا کہ چین نے بطور فرینڈ پاکستان کے ساتھ بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک کا معاہدہ بڑی کامیابی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات