Live Updates

وزیراعظم کاپانی کےمسئلے پرسیاسی مخالفین کواعتماد میں لینےکا فیصلہ

ڈیموں کی تعمیرقومی مقصد ہے، پانی کے ذخائراوربجلی میں اضافہ ہوگا،پانی کے مسئلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان کی فیصل واوڈا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 7 دسمبر 2018 19:48

وزیراعظم کاپانی کےمسئلے پرسیاسی مخالفین کواعتماد میں لینےکا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے پانی کے معاملے پرسیاسی مخالفین کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر قومی مقصد ہے،ملک میں پانی کے ذخائر اور بجلی میں اضافہ ہوگا،پانی کے مسئلے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آج یہاں وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے ملاقات کی۔

جس میں فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کو پانی مسائل پر بریفنگ دی۔وزیراعظم عمران خان نے پانی کی کمی پر قابوپانے کیلئے وزارت کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ملک میں پانی کے مسائل فریقین کی مشاورت سے حل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیموں کی تعمیر قومی مقصد ہے قوم اپنا کردار ادا کرے۔

ملک میں پانی کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ڈیم بننے سے بجلی کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوگا۔نئے ڈیمز بننے سے معیشت کو فروغ ملے گا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستانی جوش وخروش سے ڈیمز فنڈز کیلئے عطیہ دے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پانی کے معاملے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری آپریشن بند کرنے کی درخواست کردی۔

انہوں نے کہا کہ غریب کے سر سے چھت نہیں چھینی جائے گی،حکومت کا ہدف بڑے قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل سے رابطہ کیا اور فوری سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب کے سر سے چھت نہیں چھیننی چاہیے۔

حکومت کا ہدف بڑے قبضہ گروپ اور لینڈ مافیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست شہریوں کے آئینی حقوق کے تحفظ کی پابند ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پراٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کی استدعا کردی۔ اٹارنی جنرل کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کراچی میں غریبوں کی سہولت کے پیش نظر آپریشن بند کیا جائے۔ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے بھی سپریم کورٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن روکنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات