احتساب اور گڈ گورننس ساتھ ساتھ آگے بڑھیں گے، نواز شریف اور آصف زرداری کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب
بدھ 12 دسمبر 2018 14:40
(جاری ہے)
ریلوے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ قیصر امین بٹ نے پیراگون سوسائٹی میں خواجہ سعد رفیق کے لئے کیا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پی ٹی آئی اور نیب کے درمیان گٹھ جوڑ کی بات کرکے تنقید کرتی ہے۔ ہمارے خلاف بھی کارروائی ہو رہی ہے لیکن ہم تو نہیں چھپتے۔ نواز شریف ‘ شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ اب تو مریم اورنگزیب کے خلاف بھی کیس سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں تو نیب انکوائری کا سامنا کریں ان کے سوالات کا جواب دیں۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پانچ پانچ سال حکومت میں رہی ہیں۔ اگر انہیں نیب سے متعلق کوئی تحفظات تھے تو اس حوالے سے قانون سازی کرتیں۔ نواز شریف کو رسیدیں نہیں مل رہیں جس کے باعث وہ ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں۔ ان کا ہاتھ کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ انہیں سچ بولنا چاہیے۔ انہوں نے اداروں پر تنقید کو وطیرہ بنا لیا ہے۔ نیب خودمختار ادارہ ہے۔ حکومت کے ساتھ اس کا کوئی گٹھ جوڑنہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے پیچھے رانا ثناء اللہ کا ہاتھ ہے۔ شیر علی نے بھی ان پر قتل کے الزامات لگائے تھے۔ اختیار کے بغیر ان کا گزارہ نہیں ہوتا۔ کیونکہ حکومت میں رہ کر یہ جی بھر کر کرپشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی۔ عوام نے موجودہ حکومت کو ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ دے کر پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے۔ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔ احتساب اور گڈ گورننس ساتھ ساتھ آگے بڑھیں گے۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے احتساب سے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ اب تو بلاول بھٹو زرداری کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔ یہ دونوں جماعتیں کرپشن کی سمجھوتہ ایکسپریس ہیں۔ پارلیمنٹ میں عوامی ایشوز پر بات کریں اور مقدمات کا عدالتوں میں سامنا کریں۔ سسٹم پر حملہ نہ کریں۔ سابق فاٹا میں نیب کے دائرہ اختیار کا قانون کے مطابق جائزہ لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے۔ اس نے قانون سازی کرنی ہے۔ اپوزیشن کہتی ہے کہ چیئرمین نیب کے پاس کسی کو گرفتار کرنے کا صوابدیدی اختیار ہے۔ اسی نیب کے چیئرمین نے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی اے سی کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی دیکھ رہے ہیں۔ ہم نے مسلم لیگ (ن) سے کہا ہے کہ وہ شہباز شریف کے علاوہ کوئی اور نام دے دیں۔ ان کے نام پر اصرار سے شبہات بڑھیں گے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.