Live Updates

پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا3310 تھما دیاگیا،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کبھی بھی عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکتا‘مریم اورنگزیب

کتنے انڈے، مرغیاں اور کٹے بیچے گئے قوم کو بتائیں،،عثمان بزدار صاحب !پنجاب کے عوام آپ کی کارکردگی کے شدت سے منتظر ہیں عثمان بزدار جس جھونپڑی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا اورعوام کو پتہ بتائیں،جس سائیکل پر وہ دفتر آتے ہیں، عوام اسے دیکھنا چاہتے ہیں‘ردعمل

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:15

پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا3310 تھما دیاگیا،کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کبھی بھی عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا نہیں اتر سکتا،عثمان بزدار صاحب !پنجاب کے عوام آپ کی کارکردگی کی شدت سے منتظر ہے،پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا3310 تھما دیاگیا،کتنے انڈے، مرغیاں اور کٹے بیچے گئے قوم کو بتائیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار جس جھونپڑی میں رہائش پذیر ہیں، میڈیا اورعوام کو پتہ بتائیں،جس سائیکل پر وہ دفتر آتے ہیں، عوام اسے دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے ترجمان وضاحت کریں کہ عثمان بزدار صاحب نے کیا کہا ہی کچھ سمجھ نہیں آئی،وزیراعلی جس جھونپڑی میں رہائش پزیر ہیں، میڈیا اورعوام کو پتہ بتائیں،وزیراعلی نے کابینہ کے کتنے اجلاسوں کی صدارت کی ،جس سائیکل پر وہ دفتر آتے ہیں، عوام اسے دیکھنا چاہتے ہیں،یہ بھی بتایا جائے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کب بن رہا ہی بزدار صاحب اس بارے کب پریس کانفرنس کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے اعصاب پر شہبازشریف طاری ہے،شہبازشریف نے وزیراعلی کی حیثیت سے پنجاب کے عوام کی جو خدمت کی ہے، عثمان بزدار اس سے خوفزدہ ہیں،شہبازشریف پر تنقید کرنے سے پہلے عثمان بزدار خادم اعلی کی طرح کام کرکے دکھائیں،عثمان بزدار صاحب ! پنجاب کے عوام آپ کی کارکردگی کی شدت سے منتظر ہے،عثمان بزدار صاحب ! عوام گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کا تماشانہیں، اپنے گھرتعمیر ہوتے دیکھنا چاہتی ہے،عثمان بزدار صاحب !پنجاب میں ریکارڈ مدت اور بچت سے شہبازشریف نے جوترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں، وہ آپ کی سوچ سے ہی بالاتر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار صاحب ! آج جس نے سبق یاد کرایا اسے نوکری سے نکال دیں پلیز ،کٹھ پتلی وزیراعلی کبھی بھی عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا نہیں اتر سکتا،عثمان بزدار صاحب جیسا وزیراعلی لگاکر عمران خان نے پنجاب کے عوام سے دشمنی کی ہے،عثمان بزدار صاحب ! قبضے چھڑانے کے لے علیم خان صاحب سے مشاورت کریں وہ ماہر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈی پی او پاک پتن، آئی جی پنجاب، ڈی سی او گوجرانوالہ پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی مثالیں ہیں،ناصر خان درانی کا پولیس اصلاحات کمیٹی سے مستعفی ہونا پنجاب حکومت کی کارکردگی کی اعلی مثال ہے،وزیراعلی صاحب ! صحت، تعلیم، ترقی کے لئے آپ کا منصوبہ کیا ہی عوام منتظر ہیں،بجلی کے منصوبے تو آپ کے بس کی بات نہیں۔

شہبازشریف کے لگائے منصوبے دیکھ ہی آئیں،اورنج لائن، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میٹروز کا مطالعاتی دور کریں،عمران صاحب سے توآپ کو جھوٹ ہی سیکھنے کو ملے گا، عوامی خدمت سیکھنی ہے تو شہبازشریف کے منصوبے دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ سو دن میں پنجاب حکومت کی کل کارکردگی عمران خان کی خوشامد، جی حضوری، آئوبھگت، دیواریں گرانا، رولز پرچلنے والے افسران کو تبدیل کرنا ہے،وزیراعلی صاحب ! پنجاب میں گند پھیلا ہوا ہے، لوڈشیڈنگ جاری ہے، عوام بے حال ہیں،وزیراعلی صاحب ! پنجاب کے عوام بے گھر، بیروزگار اور بدحال ہورہے ہیں،پنجاب کے عوام کو آئی فون دکھا کر نوکیا3310 تھما دیاگیا،کتنے انڈے، مرغیاں اور کٹے بیچے گئے قوم کو بتائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات