پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 14بیگناہ کشمیریوں کی شہادت کی سخت مذمت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے پر امن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 14بیگناہ کشمیریوں کی شہادت کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ انکوائری کمیشن کا قیام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے پلوامہ میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کی سخت مذمت کی ہے،جس میں چودہ بیگناہ کشمیری شہید اور دو سو سے زائد زخمی ہوئے ۔ترجمان نے کہا کہ 18ماہ کی بچی حبہ کو بصارت سے محروم اور 14سال کے بچے کو قتل کر کے بھارت روزانہ انسانی حقوق کا مذاق اڑا رہا ہے۔ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی فوری روک تھام کیلئے اقوام متحدہ انکوائری کمیشن کا قیام ضروری ہے۔