Live Updates

قبل ازوقت الیکشن کا اشارہ مل چکا، عوام کی حکمرانوں سے جلد جان چھڑائیں گے،آصف علی زرداری

تحریک انصاف سے جان چھڑا کر پیپلز پارٹی کی حکومت لائیں گے ،صاف اور شفاف الیکشن ہوتے تو آج عمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے ،ووٹ کی پرچی سے منتخب ہو کر آتے تو حکمرانوں کو عوام کی تکلیف محسوس ہوتی ،جب بھی سیاسی پودا لگتا ہے تو اسے کاٹ دیا جاتا ہے ،ہر بار عجیب کہانی ہوتی ہے ،دیکھتے ہیں کھیل کا نتیجہ کیا نکلتا ہے،پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا ہے،الطاف حسین کو بنایا وہ کسی اور کا ہوگیا ،نواز شریف کو بنایا اس کے ساتھ آپ کی جنگ ہوگئی ،سابق صدر مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں لیکن غریبوں کی دکانیں اور گھر نہ گرائیں ،جیل دوسرا گھر ہے ،سب کو 18 ویں پر تکلیف ہے ،مجھ پر دبائو ڈالا جارہا ہے،میں مان گیا تو پارٹی نہیں مانے گی،ٹنڈو الہ یار میں جلسہ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 دسمبر 2018 19:51

�ٹنڈوالہٰ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قبل ازوقت الیکشن کا اشارہ ملا ہے ،ظالم حکمرانوں سے جلد عوام کی جان چھڑائیں گے،صاف اور شفاف الیکشن ہوتے تو آج عمران خان وزیر اعظم نہ ہوتے ،یہ لوگ ووٹ کی پرچی سے منتخب ہو کر آتے تو حکمرانوں کو عوام کی تکلیف محسوس کرتے ،جب بھی سیاسی پودا لگتا ہے تو اسے کاٹ دیا جاتا ہے ،ہر بار عجیب کہانی لکھی جاتی ہے ،پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا ہے ،مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں لیکن غریبوںکی دکانیں اور گھر نہ گرائیں ، جیل دوسرا گھر ہے، گرفتار ہوا تو کیا ہوگا،ان کو غلط فہمی ہے کہ ہم خوف میں مبتلا ہیں،ہمیں ان سے صرف غیر جا نبداری لینی ہے باقی پا ور ہم خود لیں گے اور ہم اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے، سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے، ان کو کھیلنا آتا ہی نہیں اسی لیے انہیں انڈر 16 کھلاڑی کہتا ہو ں ، اسلام آباد مضبوط ہو نے سے نہیںصوبوں کے مضبوط ہو نے سے ملک مضبوط ہو گا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز آصف زرداری نے ٹنڈوالہٰ یار میں جلسہ سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پکڑ دھکڑ چھوڑ دیں تو کوئی کام ہو، سیاست سوچ سمجھ کر کی جاتی ہے حکومت پکڑ دھکڑ اور بزنس مین کو مارنا چھوڑ دے تو دھندا بھی چلے، اس حکو مت نے لو گوں کو روز گا ر دینے کا معائدہ کیا تھا نہ کہ چھیننے کا کراچی کی ایمپیریس ما رکیٹ 50سالہ پرانی ما رکیٹ ہے مجھے بچپن سے یہ ما رکیٹ یا د ہے مگر حکو مت نے یہا ں کے تاجروں کو متبادل جگہ دیئے بنا ہی ان کی دوکا نو ں کو گرا دیا یہ کہا ں کا انصاف ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ ادارے کمزور ہوں، ورنہ ایک اور جارحانہ فورس ہے جسے غلط فہمی ہے کہ ہمیں کوئی خوف ہے۔ سیا ست میں ہر قدم دیکھ کر اٹھا یا جا تا ہے کے اس قدم کے 100سال بعد کیا اثرات ہو نگے پیپلزپا رٹی نے بھٹوکی شہا دت کو قبول کیا اس کے بعد بی بی کی شہا دت کو قبو ل کیا مگر ان سے جنگ نہیں کی کیو نکہ ہم نہیں چاہتے کہ ادارے کمزور ہو ں اگر ادارے کمزور ہو جا تے تو ایک اور طاقت وار فورس کھڑی ہے جو جنو نی سوچ کی حامل ہے ہم ان کی حوصلہ افزائی نہیں بڑھا نا چاہتے تھے اس لیے ہمیشہ انہیں گنجا ئش دیتے رہے انہیں غلط فہمی ہے کہ ہم شاہد اس لئے ڈھیل دیتے ہیں کہ ہمیں کو ئی خوف ہے یا ہمیں ان سے پا ور لینی ہے ہمیں ان سے کو ئی پا ور نہیں لینی ہمیں ان سے صرف غیر جا نبداری لینی ہے باقی پا ور ہم خود لیں گے ۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہ احمقوں کی حکومت ہے، انہیں سمجھ ہی نہیں، صوبے ساتھ ہوں گے تو یہ مضبوط ہوں گے اسلام آباد مضبوط ہو گا تو پاکستان مضبوط ہو گا مگر اس وقت ایسا نہیں ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب کو18 ویں ترمیم پر تکلیف ہو رہی ہے اور مجھ پر دبائو ڈالا جارہا ہے اگر میں مان بھی گیا تو پارٹی نہیں مانے گی ، سندھ ، پنجا ب کے پی کے اور بلو چستان بھی نہیں ما نیں گے، 18 ویں ترمیم میں ہر صوبے کو زیادہ حصہ ملا، کاروباری شخصیات کو پکڑنا چھوڑ دیں تو معیشت بھی بہتر ہو گی، یہ ایف بی آر سے کلیکشن نہیں کر پا رہے کیونکہ ڈنڈے سے وصولی نہیں ہوسکتی،بزنس بڑھا نے سے ان سے زیا دہ ٹیکس لیا جا سکتا ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ انہیں ڈنڈے سے چلا ئیں اور کہیں کہ ٹیکس اور دو ۔

ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ کراچی سے 63فیصد روینیو حاصل ہو تا ہے ہم 63فیصد واپس نہیں ما نگ رہے وہی ما نگ رہے ہیں جو حصہ بنتا ہے نہ سندھ کو پو را حصہ دیا گیا ہے نہ ہی بلو چستان کو باقی تینو ں وزراے اعلیٰ ان کے بنا ئے ہو ئے ہیں اس لئے وہ بولتے نہیں مگر ہمیں ہما ر احق نہیں ملے گا تو ہم بولیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے بانی ایم کیوایم کو بنایا آج وہ کسی اور کا بن چکا،جس کواچانک طاقت مل جاتی ہے اس کادماغ خراب ہوجاتاہے،چھوٹے سے چھوٹاورکرمجھ سے سوال کرسکتاہے، آج کے دورمیں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی،عوام کاساتھ رہاتوجلدان سے جان چھڑائیں گے،ان کوگھربھیج کرملک بنائیں گے پھر عوام کو روز گا ر بھی دیں گے اور ان سے بہتر حکو مت بھی چلا کر دکھا ئیں گے قبل از وقت الیکشن کرا کر پیپلزپا رٹی کو اقتدار میں لا ئیں گے ، آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن شفاف ہوتے تو کپتان نہیں کوئی اور حکومت میں ہوتا، انہیں ووٹ ملا نہیں اس لیے حکمرانوں کو عوام کی پرواہ نہیں، دیکھتے ہیں کھیک کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کو آپ لوگوں نے بنایا وہ کسی اور کا ہوگیا ،نواز شریف کو بنایا اس کے ساتھ بھی آپ کی جنگ ہوگئی ،آصف زرداری نے مزید کہا کہ یہ احمقوں کی حکومت ہے، انہیں سمجھ ہی نہیں، صوبے ساتھ ہوں گے تو یہ مضبوط ہوں گے اسلام آباد مضبوط ہو گا تو پاکستان مضبوط ہو گا مگر اس وقت ایسا نہیں ہے ،کاروباری شخصیات کو پکڑنا چھوڑ دیں تو معیشت بھی بہتر ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں ہر دفعہ عجیب کہانی لکھی گئی ہے ،جب بھی سیاسی پودا لگتا ہے تو اسے کاٹ کر مصنوعی پودا کھڑا کر دیا جاتا ہے ،ایوب خان نے اپنے دور میں بنیادی جمہوریت کا ڈرامہ کیا تو بھٹو نے ان کا مقابلہ کیا ۔یہ مارکیٹ 50 سال پرانی تھی جو بچپن سے مجھے یاد ہے، روزگار دینے کے بجائے عوام سے روزگار چھینا جارہا ہے، تجاوزات گرانے سے پہلے لوگوں کو نوٹس دینا چاہیے تھا، ملک کے موجودہ حالات پر افسوس ہے، کراچی ملکی معیشت کا 63 فیصد دیتا ہے واپس کیا ملتا ہی ہم صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں، ڈنڈے سے ٹیکس نہیں لیا جاسکتا۔

آصف زرداری نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی شہیدوں کی قربانیوں سے انحراف ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ کہتے ہیں ڈالر کا پتہ ہی نہیں تھا، روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کا حکمرانوں کو افسوس ہی نہیں، ڈالر اوپر جاتا ہے تو قرض بڑھ جاتے ہیں، سیاست دان جانتے ہیں عوام کے مسائل کیا ہیں،آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان جانے نہیں دیا جا رہا، بلاول کو کہا گیا کہ آپ کے پی نہیں جا سکتے اسی روز عمران خان جاتے ہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات