مسئلہ کشمیر نہ کوئی زمینی تنازعہ ہے اور نہ ہی دو فریقی مسئلہ ہے ،
ایسا کوئی فارمولا کشمیریوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا جو تقسیم کی طرف جاتا ہو، حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کرے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی چوہدری غلام عباس کی 51ویں برسی کی تقریب سے خطاب
منگل 18 دسمبر 2018 20:26
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف کشمیر راہنماء چوہدری غلام عباس کی 51ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قائداعظم اور چوہدری غلام عباس جیسی شخصیات روز روز پیدا نہیں ہوتی یہ قدرت کا انعام ہوتی ہیں ۔ چوہدری صاحب ایک بہترین سیاسی لیڈر اور جمہوریت پسند سیاستدان تھے۔انہیں ایبڈوکیا گیا سیاست سے نا اہل کیا گیا لیکن یہ امرانہ ہتھکنڈے ان کے دل سے پاکستان کی محبت کو کم نہ کر سکے ۔ مسلم کانفرنس کی احیاء اور اس کے وقار کو انہوں نے بھرپور انداز سے آگے بڑھایا جس کے بعد سردار عبدالقیوم خان اور سردار سکندر حیات خان نے بھی اس کو قائم رکھا۔ آج بھی آزاد کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اکثریت قائد ملت کے نظریات کے ماننے والوں کی ہے ۔ تحریک آزاد ی کشمیر بالخصوص موجود ہ صورتحال کے تناظر میں سیاسی قیادت کا مشترکہ اجلاس بلائیں گے جس میں تجاویز مرتب کرنے کے بعدحکومت پاکستان کو سفارشات بھجیں گے تحریک آزادی کشمیر کے نقطے پر آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ۔ میں اس معاملے میں ساری سیاسی قیادت کے پیچھے چلنے کو تیار ہوں ۔ وزارت خارجہ، آزاد کشمیر کی قیادت ، حریت کانفرنس کے ساتھ بیٹھ کر اپنی پالیسی بنائیں ۔ پرویزمشرف کے فارمولے کو نہ کوئی حمایت تھی نہ ہے ۔کشمیری قائداعظم کے ساتھ 1940میں کیے گئے عہد پر مضبوطی کے ساتھ کاربند ہیں ۔کشمیر پاکستان کی بقاء ہے ۔ پانی ،خوراک اور زرعی ترقی کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں ۔سندھ، جہلم چناب کا منبہ ہے اس لیے پاکستان کے لیے اس کی اہمیت انتہائی ہے ۔کشمیری ستر برسوں سے وطن عزیز پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں ۔ باوجود تمام مشکل صورتحال کے کشمیریوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ۔کشمیر کوئی دوطرفہ مسئلہ نہیں ہے اس پر اقوام متحدہ اور سلامتی کی قرار دادیں ہیں جن پر عملدرآمد کیلئے بین الاقوامی دنیا کو دبائو ڈالنا چاہے پاکستان اس حوالہ سے اپناجاندار کردار ادا کرے ۔آزاد کشمیر حکومت کا بھی اس حوالہ سے کردار متعین کیا جائے تاکہ دنیا بھر میں ہم اپنا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کریں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.