کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، خالد مقبول صدیقی

برہان وانی شہید جیسے کشمیری نوجوان ہماری جنگ لڑ رہے ہیں ، مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، وفاقی وزیر بلوچستان سے کشمیر کیلئے آواز بلند ہوتی رہے گی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،دنیا کی کوئی طاقت اس حق کو روک نہیں سکتی ، خطاب پارلیمنٹ کی پہلی کشمیر کمیٹی قائم کرنے کا اعزاز بینظیر بھٹو کو حاصل ہے، چوہدری لطیف اکبر کشمیر کمیٹی کا سربراہ انتہائی بااثر اور غیر جانبدار سیاستدان کو بنایا جائے، خطاب

ہفتہ 2 فروری 2019 13:24

کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ، برہان وانی شہید جیسے کشمیری نوجوان ہماری جنگ لڑ رہے ہیں ، مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ ہفتہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کل جماعتی قومی مشاورت برائے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ جس طرح کشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہماری حمایت ان تک پہنچنی چاہیے۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ مودی کے آنے کے بعد بھارت کی سیکولرازم کا دعوی ختم ہو چکا۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اس وقت بھارت میں مذہبی جنونیت کی حکمرانی ہے،خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ برہان وانی شہید جیسے کشمیری نوجوان ہماری جنگ لڑ رہے ہیں،خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم کشمیری قوم سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے یکجہتی کشمیر قومی مشاورت سے خطاب کریت ہوئے کہا کہ بلوچستان سے کشمیر کیلئے آواز بلند ہوتی رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ ریاست پاکستان کا تصور مختلف مراحل سے گزر رہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا ہمارے روح اور بدن سے تعلق ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے ،دنیا کی کوئی طاقت اس حق کو روک نہیں سکتی ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیر جلد آزادہونے والا ہے۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری ایک جانب اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہیہیں تو دوسری طرف استحکام پاکستان کے لئے اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں آمر کی حکومتوں نے کشمیر کے مسئلے کو بہت نقصان پہنچایا۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی پہلی کشمیر کمیٹی قائم کرنے کا اعزاز بینظیر بھٹو کو حاصل ہے۔ انہوںنے کہاکہ بینظیر بھٹو نے او آئی سی کے اجلاس میں کشمیری قیادت کو ساتھ لے کر مسئلہ کشمیر کو زبردست طریقے سے اجاگر کیا تھا۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ علی امین گنڈا پور جیسے شخص کو وزیر امور کشمیر بنانا موجودہ حکومت کی غیرسنجیدگی ظاہر کرتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کا مطالبہ ہے کہ کشمیر کمیٹی کا سربراہ انتہائی بااثر اور غیر جانبدار سیاستدان کو بنایا جائے۔عبد المجید ملک رہنما کشمیر لبریشن فرنٹ نے کہا کہ شملہ معاہدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں بڑی الجھن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ معاہدہ شملہ کو پاکستان فی الفور خیرآباد کہہ دے ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کو اقوام متحدہ میں موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔