بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا ،چودھری محمد یاسین

برطانیہ میں آباد کشمیری تارکین وطن کا تحریک آزادی کشمیر میں بڑا کردار ہے ،محنت اور جہدوجہد نے مسئلے پر بھارتی حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر

جمعہ 8 فروری 2019 15:48

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) آزاد کشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر زیادہ دیر کشمیریوں کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکتا برطانیہ میں آباد کشمیری تارکین وطن کا تحریک آزادی کشمیر میں بڑا کردار ہے ،جنکی محنت اور جہدوجہد نے مسئلہ کشمیر پر بھارتی حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا بھارتی حکومت نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس رکوانے کے لئے بڑا زور لگایا لیکن اسکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کانفرنس اور لندن میں کامیاب مظاہرہ کرنے پر ہم برطانیہ اور یورپ میں آباد کشمیری کمیونٹی سمیت مختلف کمیونٹیز کے افراد کے شکر گزار ہیں ۔

وہ آج یہاں بیرسٹر عمران اور بیرسٹر ناہید رندھاوا کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،صدرآزادکشمیرسردار مسعود احمد خان کے علاوہ برطانیہ اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی اعلی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد یاسین نے آپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اب دنیا جان چکی ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی جو رپورٹیں شایع کی تھیں جن میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہی ہے اور بین الاقوامی قوانین کو پاووں تلے روندا جا رہا ہے اقوام متحدہ ان خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر فیکٹ فائنڈنگ مشن قائم کرے اور پھر اسکی سفارشات پر عملدرآمد کے لئے فوری اقداماتاٹھائے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے تارکین وطن نے محنت ، جدوجہد اور دیانت سے یہاں اپنا نمایاں مقام بنا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ہمارے لئے باعث افتخار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ایسے قوانین نافذ کر دہیے ہیں جس سے وہاں کے عوام کے بنیادی حقوق تک سلب کر لئے گئے ہیں ،بھارتی حکومت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دو سال کے بچوں سے لیکر 90 سال کے مرد و خواتین پر ناروا تشدد معمول بنا لیا ہے کیمیائی ہتھیاروں سمیت دنیا کے خطرناک ترین اور ممنوعہ ہتھیار پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے ہزاروں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کر کے انکو ساری زندگی کے لیے اپاہج کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری وادی ٹارچر کیمپ میں تبدیل کر دی گئی ہے حریت قیادت کو راستے سے ہٹانے کے لہئے ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات قائم کر کے انکو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال کر انکو شہید کر کے انکی لاشیں ورثا کو نہیں دی جاتیں۔