ہندوستان ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی دبانے کی کوشش کر رہا ہے،

عالمی برادری ہندوستان کالے قوانین ختم کرے ،سردار مسعود خان

ہفتہ 16 فروری 2019 16:30

ہندوستان ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی دبانے کی کوشش کر رہا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہاہے کہ ہندوستان ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی دبانے کی کوشش کر رہا ہے، عالمی برادری ہندوستان کالے قوانین ختم کرے ،بھارت نے پلوامہ حملے کی تحقیقات سے قبل الزام پاکستان پر دھر دیا اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ،واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ،کشمیری تحریک کو بدنام کرنے کی بھارت کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی ،امید کرتے ہیں سعودی ولی عہد دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر کو ضرور اٹھائیں گے ۔

ہفتہ کوآزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر میں حق خود ارادیت کی ایک پرامن تحریک چل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہندوستان ریاستی دہشت گردی سے کشمیریوں کی دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں قتل عام ہو رہا ہے ، عورتوں کی عصمت دھری ہو رہی ہے ، لوگوں کو غائب کیا جا رہا ۔

سر دار مسعود خان نے کہاکہ دینا کا سب سے بڑا انسانی سانحہ مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کے جرائم کی مذمت ہو رہی ہے ،بین الاقوامی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان کالے قوانین ختم کرے ۔ انہوںنے کہاکہ جیسے بین الاقوامی سطح پر بھارت سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کشمیر کی پرامن جدوجہد کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

سر دار مسعود خان نے کہاکہ پلوامہ میں دہشت گردی کا واقع ہوا تو بھارت نے انگلی پاکستان پر اٹھا دی ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگانے کی کوشش کی ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے پلوامہ حملے کی تحقیقات سے قبل الزام پاکستان پر دھر دیا اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے آڑی حملے کے بعد بھی پاکستان پر الزام دھر دیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیری تحریک کو بدنام کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ان واقعات کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کروا لے لیکن بھارت ایسا نہیں کریگا بلکہ صرف پاکستان پر الزام لگائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ ماضی میں بھارتی اداروں نے خود ایسے واقعات کروائے ، وہ دہشت گردی کو الہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت چاہتا ہے کہ سب کہیں کہ ہندوستان کشمیر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی ہو رہی ہے ۔ سردار مسعود خان نے کہاکہ بھارت دعوی کرتا ہے کہ جیش محمد کا قلعہ قمع کر چلے ہیں لیکن جب کوئی واقعہ ہوتا ہے وہ الزام پاکستان پر لگا دیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ۔ سر دار مسعود خان نے کہاکہ بھارت کی سول سوسائٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ بھارتی حکومت اور اداروں کے جرائم کو بے نقاب کریں ۔

انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر سہ فریقی معاملہ ہے ،اقوام متحدہ بھی اس کا چوتھا فریق ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اہل جموں اور کشمیر کے سعودی عرب سے بہت گہرے تعلقات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ امید کرتے ہیں سعودی ولی عہد دورہ بھارت میں مسئلہ کشمیر کو ضرور اٹھائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔