بلاول بھٹو کی احتساب عدالت پیشی ، چیرمین سے اظہار یکجہتی کیلئے انکے ساتھ احتساب کورٹ جائیں گے،پیپلز پارٹی رہنمائوں کا اعلان

پیپلزپارٹی قیادت پر نیب کیسز کو سیاسی طور پر اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ہم نے پہلے بھی جعلی مقدمات کا سامنا کیا تھا اور اب بھی کریں گے، پی پی پی رہنماء ً چیئر مین بلاول کو دھمکی پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے ? 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گیا ،حکومتی تین وزراء کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے،تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ' وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں دو آسامیاں خالی ہونے پر ابھی تک اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں کیا،نیئر حسین بخاری اور چوہدری منظور کی پریس کانفرنس

منگل 19 مارچ 2019 23:05

بلاول بھٹو  کی احتساب عدالت پیشی ، چیرمین سے  اظہار یکجہتی کیلئے انکے ..
ٖاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے ساتھ احتساب کورٹ جائیں گے پیپلزپارٹی کی قیادت پر نیب کی طرف سے بنائے گئے کیسز کو سیاسی طور پر اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے ہم نے پہلے بھی جعلی مقدمات کا سامنا کیا تھا اور اب بھی کریں گے شیخ رشید کی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی کے حوالے سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 18 ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، حکومتی تین وزراء کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ان کے تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں دو آسامیاں خالی ہونے کے حوالے سے ابھی تک اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری اور پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری منظور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری نیب میںپیش ہوں گے اور زبانی یا تحریری سوال نامے کا جواب دیں گے اور اپنا دفاع کریں گے آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر مقدمات بینکنگ کورٹ میں چلنے چاہئے تھے لیکن یہ کیس سیاسی طور پر اسلام آباد منتقل کیے گئے ہیں ان مقدمات کا تعلق سندھ سے ہی ہے اور یہ وہاں ہی چلنے چاہئے تھے پہلے بھی پیپلزپارٹی کے قیادت پر جعلی مقدمات بنائے گئے جو ایک بھی ثابت نہ ہو سکا انہوں نے کہا کہ سابق فوجی افسر نے خود کشی کی اور خط لکھا یہ نیب کے بورڈ پر سوالیہ نشان ہے ایک جان گئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیں انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول پر پارکلین زمین کا مقدمہ بنایا گیا ہے جو کہ ریونیو کا کیس بنتا ہے عوام موجودہ حکومت کی کارکردگی سے مایوس ہے چوہدری منظور نے کہا کہ پنڈی ڈویژن کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ وہ چیئر مین بلاول بھٹو سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت میں جائیں گے اگر سندھ کے فیصلے اسلام آباد ٹرانسفر کیے جا رہے ہیں تو سندھ نیب کو بند کر دیا جائے کیا یہ کیسز اسلام آباد ٹرانسفر کر کے کوئی اور بڑا واقع کرانا چاہتے ہیں پنڈی میں پہلے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے چیئر مین بلاول بھٹو کو دھمکی دی ہے یہ کلعدم تنظیموں کے ترجمان بنے ہیں اس حوالے سے وہ اپنے صفائی پیش کریں ہم ان کی دھمکی کے حوالے سے شیخ رشید کے علاقے کے تھانے میں ایف آئی آر درج کرا رہے ہیں 4 آپریل کو پنڈی ڈویژن کے لوگ جائے شہادت پر اجتماع کریں گے ہم 18 ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے پی ٹی آئی کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں لیکن چیئر مین نیب وزیراعظم سے مل رہے ہیں چیئر مین نیب کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس صدر پاکستان نے بھیجنا ہے موجودہ حکومت کے وزیر شیخ رشید کا رابطہ کلعدم تنظیموں سے ہے اور وہ کہتے ہیںکہ اگر محلے کا مولوی انہیں کہے کہ جہاد کریں تو میں جہاد پر نکل پڑوں گا ان کے اس بیان پر وزیراعظم کو نوٹس لینا چاہئے پیپلزپارٹی نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے۔

طارق ورک