Live Updates

بے نظیر کی شہادت کے بعد زرداری کی سیاست آسمان پر چلی گئی، شیخ رشید احمد

تحریک انصاف کی کوتاہی سے سندھ میں زرداری جیت گئے آصف علی زرداری نے جرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اجرتی قاتل آج بھی ان کے ساتھ ہیں ،وفاقی وزیر ریلوے مودی اور ٹرمپ عام سیاستدان ہیں جو جہاد پر یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں، گفتگو

بدھ 20 مارچ 2019 22:10

بے نظیر کی شہادت کے بعد زرداری کی سیاست آسمان پر چلی گئی، شیخ رشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے نظیر کی شہادت کے بعد زرداری کی سیاست آسمان پر چلی گئی تحریک انصاف کی کوتاہی سے سندھ میں زرداری جیت گئے آصف علی زرداری نے جرائم میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اجرتی قاتل آج بھی ان کے ساتھ ہیں مودی اور ٹرمپ عام سیاستدان ہیں جو جہاد پر یقین نہیں رکھتا وہ مسلمان نہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی میں یا تو آصف علی زرداری زمینوں کا مالک ہے یا پھر پاکستان ریلوے مالک ہے، بے نظیر بھٹو کے بعد ایک ملازم کے پرس سے انہوں نے وصیت نکالی اور میں عینی شاہد ہوں کہ آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہونے دیا، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پروفیشنل ہے وہ جیل کاٹ لے گا انہوں نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے تخت لاہور والے اب چیخیں مار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت کا فائدہ آصف علی زرداری کو ہوا اور ان کی سیاست آسمان پر چلی گئی ملک میں جتنے اجرتی قاتل ہیں وہ آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں جس طرح بے نظیر اور مرتضیٰ بھٹو کے مقدم میں بہت سے لوگ مارے گئے آصف علی زرداری کے خلاف کچھ بھی ثابت نہ ہوا انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس میں مردوں کو بھی معاف نہیں کیا گیا تحریک انصاف نے سندھ میں سستی کی اور ان کی کوتاہی سے آصف علی زرداری جیت گیا میں نے تو ابھی ان کی سیاسی دم پر پاؤں رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے بلاول کے بیان بھارت میں بہت پسند کیے جاتے ہیں بلاول اپنے ابا کی کرپشن بچانے کیلئے کھڑا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ میں آج بھی انگریز دور کی طرح غلامی ہے ایک سوال پر کہا کہ عثمان بزردار شریف وزیراعلیٰ ہے میں اس کے ساتھ ہوں مراعات کے معاملے پر عثمان بزدار کو کسی نے بہکایا تھا میں عمران خان کا دوست ہوں مگر اس کا ورکر نہیں ہوں عمران خان نے کرپشن کے خلاف جو علم بلند کیا اس کا ساتھ دینا قومی خدمت ہے۔

۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات