آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی، گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کی ترجیحات ہیں ‘راجہ عثمان حیدر ایڈووکیٹ

قائد ایشیاء میاں محمدنوازشریف محسن پاکستان ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بناننے کے لیئے اہم کردار دا کیا ان کو جیل میں علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنا ناانصافی ہے

جمعرات 21 مارچ 2019 12:59

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) مسلم لیگ(ن)حلقہ نمبر پانچ کے راہنماء وفرزندوزیراعظم راجہ عثمان حیدرایڈووکیٹ نے کہا کہ قائد ایشیاء میاں محمدنوازشریف محسن پاکستان ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی ریاست بناننے کے لیئے اہم کردار دا کیا ان کو جیل میں علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنا ناانصافی ہے قائد پاکستان کی صحت کی خرابی کی خبر سن کر پورا کشمیر مغموم ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپ نے جس عزم و حوصلے سے تمام مشکلات برداشت کی ہیں اور کر رہے ہیں اس پر پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی آزاد کشمیرکی تعمیر وترقی کے لیے موجودہ حکومت اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی، گڈ گورننس اور مسئلہ کشمیر مسلم لیگ ن کی ترجیحات ہیں موجودہ حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کے ذریعہ بھرتیاں، پبلک سروس کمیشن کی فعالیت سمیت خطہ کے اندر انصاف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر قیادت آزاد کشمیر کے کونے کونے میں تعمیر و ترقی کا عمل یکساں جاری ہے این ٹی ایس اور صاف شفاف پبلک سروس کمیشن سے نوجوانوں کا اصل ٹیلنٹ سامنے آیا ہے آزاد کشمیر میں تعلیم اور صحت عامہ کے نظام میں جو اصلاحات لائی ہیں اس سے بلا تخصیص لو گ استفادہ حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا آزادکشمیرکواضلاع سے اضلاع تک ملانے والی سڑکوں کومعیاری بنایاجارہاہے جس سے لوگوں کوبہتری سفری سہولیات میسرہونگی اس سے آزادکشمیرکی معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔