بھارت جمہوریت کا علمبردار بنتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی توڑ کر الیکشن نہیں کرا سکا، راجہ فاروق حیدر خان

پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، گفتگو

بدھ 27 مارچ 2019 14:05

بھارت جمہوریت کا علمبردار بنتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی توڑ کر الیکشن ..
حویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2019ء) وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فار وق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت جمہوریت کا علمبردار بنتا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی توڑ کر الیکشن نہیں کرا سکا،پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ بدھ کو یہاں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کنٹرول لائن حویلی سیکٹر کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کنٹرول لائن کے اٴْس پار موجود مائوں، بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ایک ہوں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت جمہوریت کا علمبردار بنتا ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی توڑ کر الیکشن نہیں کرا سکا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے، بلکہ وہ اپنا حق خود ارادیت مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔