Live Updates

&موجودہ حکومت عوامی نہیں جعلی ہے، حکمرانوں نے ملک کادیوالیہ نکال دیا: مولانا عبدالغفور حیدری

ملک کی موجودہ بدترین صورتحال کا ذمہ دار ’’نکے کا ابا‘‘ ہے ، جس ’’نکے‘‘ کو دھاندلی کے ذریعے قوم پرمسلط کیا گیا وہ ’’نکما‘‘ ثابت ہوگیا ؁ اپوزیشن کی جماعتیں مصلحت کی چادر اتار پھینکیں تو ان کے لیے بہتر ہوگاورنہ گھروں پر بلاجواز چھاپے اور گرفتاریاں ہوتی رہیں گی ؁ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دینے والے آئی ایم ایف کو قدموں میں گرے پڑے ہیں: جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 7 اپریل 2019 19:35

[جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی نہیں بلکہ جعلی ہے، حکمرانوں نے معاشی طور پر ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، ملک کی موجودہ بدترین صورتحال کا ذمہ دار ’’نکے کا ابا‘‘ و*ہے ، جس ’’نکے‘‘ کو دھاندلی کے ذریعے قوم پرمسلط کیا گیا وہ ’’نکما‘‘ ثابت ہوگیا، اپوزیشن کی جماعتیں مصلحت کی چادر اتار پھینکیں تو ان کے لیے بہتر ہوگاورنہ گھروں پر بلاجواز چھاپے اور گرفتاریاں ہوتی رہیں گی، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دینے والے آئی ایم ایف کو قدموں میں گرے پڑے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا عبدالجبار رند، حماد اللہ انصاری، مولانا عابد ابڑو،تاج محمود امروٹی،محمد موسیٰ مہر اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، نااہلوں کو حکومت دینے والے بھی اب ان سے تنگ آچکے ہیں، جھوٹے دعوؤںاور جھوٹ پر حکومت چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاںدینے اور 50لاکھ مکانات بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر حکمرانوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا ہے ، تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھروں، دوکانوں کو مسمار کیا گیا، میڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دینے والے آئی ایم ایف کو قدموں میں گرے پڑے ہیں ، نااہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کردیا اور غریب سے قوت خرید چھین لی ہے گیس، بجلی، پیٹرول، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ جے یو آئی نے ایک دن کے لیے بھی جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ، جعلی حکومت کے خلاف جے یو آئی نے 10ملین مارچ کئے ہیں اور جلد اسلام آباد کی طرف پیش قدمی ہوگی،ہماری اسلام آباد کی طرف پیش قدمی سے پہلے ہی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے مصلحت کی چادر اوڑ ھ لی ہے اگر اپوزیشن نے مصلحت کی چادر نہیں اتاری اور جے یو آئی کا ساتھ نہیں دیا تو ان کے گھروں پر بلاجواز چھاپیلگتے رہیں گے اور گرفتاری بھی ہونگی آج بھی وقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ورنہ اپوزیشن کے ساتھ 100جوتے اور 100پیاز والا کام ہوگا، مولانا حیدری نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر قوم سے معافی مانگیں ، فواد چوہدری جنرل مشرف ، چوہدری شجاعت ، پیپلز پارٹی کے بعد اب عمران خان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں جن لوگوں کا کوئی وژن نہیں وہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف قومی اسمبلی اور سینٹ میں آواز اٹھائی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 4ووٹوں پر قائم ہے اگر سردار اختر مینگل نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور ایم کیو ایم نے آنکھیں دکھائی تو حکومت گر جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات