
موجودہ حکومت عوامی نہیں جعلی ہے، حکمرانوں نے ملک کادیوالیہ نکال دیا: مولانا عبدالغفور حیدری
ملک کی موجودہ بدترین صورتحال کا ذمہ دار ’’نکے کا ابا‘‘ ہے ، جس ’’نکے‘‘ کو دھاندلی کے ذریعے قوم پرمسلط کیا گیا وہ ’’نکما‘‘ ثابت ہوگیا اپوزیشن کی جماعتیں مصلحت کی چادر اتار پھینکیں تو ان کے لیے بہتر ہوگاورنہ گھروں پر بلاجواز چھاپے اور گرفتاریاں ہوتی رہیں گی آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دینے والے آئی ایم ایف کو قدموں میں گرے پڑے ہیں: جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 7 اپریل 2019 20:05
(جاری ہے)
مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، نااہلوں کو حکومت دینے والے بھی اب ان سے تنگ آچکے ہیں، جھوٹے دعوؤںاور جھوٹ پر حکومت چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاںدینے اور 50لاکھ مکانات بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا مگر حکمرانوں نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار اور بے گھر کردیا ہے ، تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھروں، دوکانوں کو مسمار کیا گیا، میڈیا سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد کو بے روزگار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے خودکشی کو ترجیح دینے والے آئی ایم ایف کو قدموں میں گرے پڑے ہیں ، نااہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے مہنگائی کے طوفان نے عوام کا جینا محال کردیا اور غریب سے قوت خرید چھین لی ہے گیس، بجلی، پیٹرول، ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ جے یو آئی نے ایک دن کے لیے بھی جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ، جعلی حکومت کے خلاف جے یو آئی نے 10ملین مارچ کئے ہیں اور جلد اسلام آباد کی طرف پیش قدمی ہوگی،ہماری اسلام آباد کی طرف پیش قدمی سے پہلے ہی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے مصلحت کی چادر اوڑ ھ لی ہے اگر اپوزیشن نے مصلحت کی چادر نہیں اتاری اور جے یو آئی کا ساتھ نہیں دیا تو ان کے گھروں پر بلاجواز چھاپیلگتے رہیں گے اور گرفتاری بھی ہونگی آج بھی وقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے ورنہ اپوزیشن کے ساتھ 100جوتے اور 100پیاز والا کام ہوگا، مولانا حیدری نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے اس پر قوم سے معافی مانگیں ، فواد چوہدری جنرل مشرف ، چوہدری شجاعت ، پیپلز پارٹی کے بعد اب عمران خان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں جن لوگوں کا کوئی وژن نہیں وہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف زبان درازی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف قومی اسمبلی اور سینٹ میں آواز اٹھائی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت 4ووٹوں پر قائم ہے اگر سردار اختر مینگل نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور ایم کیو ایم نے آنکھیں دکھائی تو حکومت گر جائے گی۔

مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.