Live Updates

پنجاب اسمبلی کااجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایاگیا ہے،حمزہ شہباز

قوم کو بتانا چاہتاہوں آشیانہ اور صاف پانی میں کچھ نہ ملا تو اب منی لانڈرنگ کا جھوٹا دعویٰ کیاجارہاہے q ایک بار پھر عمران نیازی منی لانڈرنگ پر جھوٹا ثابت ہو گا 9کہاں گئیں چھپن کمپنیاں اربوں روپے کا غبن کہاں گیا ،دس ارب کا شہبازشریف پر جھوٹا الزام لگایا یہ کھلاڑی نہیں کھلنڈراہے، دس سال نیب کا سامنا کیا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اپریل 2019 00:03

پنجاب اسمبلی کااجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایاگیا ہے،حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایاگیا ہے۔ قوم کو بتانا چاہتاہوں آشیانہ اور صاف پانی میں کچھ نہ ملا تو اب منی لانڈرنگ کا جھوٹا دعویٰ کیاجارہاہے۔ ایک بار پھر عمران نیازی منی لانڈرنگ پر جھوٹا ثابت ہو گا۔کہاں گئیں چھپن کمپنیاں اربوں روپے کا غبن کہاں گیا ۔

دس ارب کا شہبازشریف پر جھوٹا الزام لگایا یہ کھلاڑی نہیں کھلنڈراہے، دس سال نیب کا سامنا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایاگیا ہے۔اجلاس کا ایجنڈا مہنگائی ہے آج پنجاب سے کے پی بلوچستان سندھ گلگت بلتستان میں ریڑھی والا مزدوراور وائٹ بلو کالر ورکرپریشان نہیں بلکہ مہنگائی نے انہیں ذہنی مریض بنادیاہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے کہا کہ اپوزیشن اپوزیشن کھیلنے کیلئے یہ باتیں نہیں کررہاممبر سے پہلے پاکستانی ہوں ۔پاکستانی گلیوں چوراہوں میں کیا باتیں کررہاہے جس سے تشویش ہے۔کل نیازی صاحب لاہور آئے پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کی وہاں بھی میری یاد ستا رہی تھی۔جو کچھ بھی ہورہاہے صرف نیازی اپنی نااہلی کی وجہ سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب مانگے تانگے کی حکومت مل ہی گئی کنٹینرپر جو وعدے کرتے تھے کہیں جھوٹ ہی نہ ہو جائیں ۔اکہتر سال میں ڈالر پینتیس فیصد اضافہ ہوا پہلا موقع ہے بارہ فیصد برآمدات کم ہوئی ہیں۔ خدا کاخوف کرو ڈالر سے مہنگائی بڑھی ۔نیازی شاعری یا جھوٹ یا بداخلاقی نہیں کررہا قوم کے زخموں کو دکھا رہاہوں قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے آپ کی حالت قابل رحم ہے شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں ۔

حسین نواز کو انٹرپول نے گرفتار کرنے سے انکاراسلئے کیاکیونکہ سیاسی طورپر کیس بنایاگیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ یہ کون سا نیا پاکستان ہے جہاں ادویات میں دوسو فیصد اضافہ ہوا ۔سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ مہنگے ہیں ۔ معاشی حالت تشویشناک ہے نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا ملک کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔سانحہ ساہیوال کے یتیم بچوں کے بارے اب یاد آیاہے۔

ماں باپ کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا لواحقین کو تین کروڑ کا چیک دیدیاگیا ۔جے آئی ٹی کا میں نے پہلے کہاتھا کہ ان پیسیوں سے ماں باپ کیا واپس آجائیں گے۔نیازی کو نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ۔قوم نے ووٹ (ن) لیگ کو دیا دل پر پتھر رکھ کر سوچا کچھ کرلیں لیکن ملک کی معیشت ہچکولے لے رہی ہے۔سپہ سالار نوجوانوں سے ملاقات کررہے ہیں مودی جنگ چاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آدمی بوکھلاگیاہے اسے نوازشریف شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی فکر ہے ملک پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں ۔اللہ سے ڈرتاہوں نیازی کی گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرتا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات غریب آدمی کا مذاق اڑاتاہے۔حکومت رہے نہ رہے قوم قائم دائم رہے گی ۔بھارت پاکستان میں مس ایڈونچر کا خطرہ ہے ہم اندر سے بکھری ہوئے ہیں اس صورتحال پر پاکستان کودہشت گرد ملک کا تاثر ختم کرتے اپوزیشن کو اکٹھا کرتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تماشا دیکھنا یا کرنا نہیں چاہتے، نیازی قوم کے وعدے پورے کرے نیازی کو سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے۔ہر پیشی پر نیب گیا ادارہ خود کہتے ہیں حمزہ شہباز تعاون کرتاہے ۔تم جومرضی کر لو ملک کی خدمت کی سترہ سو کلومیٹر سڑک تین میٹرو بنائیں تم سے پشاور میٹرو بس نہیں بنی ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نااہل لوگ حکومت چلا رہے ہیں کبھی بزدار عدالت میں معافی مانگتے ہیں کبھی سنہرے خواب دکھاتے ہیں ایمسٹی سکیم خود لے کر آ رہے ہو ۔جب تم قوم پر کمر توڑ مہنگائی کرو گے تو مقابلہ کروں گا ۔اس کی باتیں جھوٹ ہیں بھلاکرو وگرنہ تمہیں گھر جاناپڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات