Live Updates

نیب نے حمزہ شہبازکے جوابات کو غیرتسلی بخش قراردےدیا

حمزہ شہباز نیب کے کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے،نیب نے حمزہ شہباز کو16 اپریل کو پھرطلب کرلیا۔ذرائع نیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اپریل 2019 15:57

نیب نے حمزہ شہبازکے جوابات کو غیرتسلی بخش قراردےدیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اپریل 2019ء) نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو 16اپریل کو پھرطلب کرلیا، نیب نے حمزہ شہبازکے جوابات کو غیرتسلی بخش قراردے دیا،حمزہ شہباز نیب کے کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز آج نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔ لیکن حمزہ شہبازنیب ٹیم کے سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے،حمزہ شہباز نیب کے کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔

جس پر نیب حکام نے حمزہ شہباز کو 16اپریل کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ دوسری جانب ن لیگ کے رہنماء ملک احمد نے کہا کہ نیب خود کہہ چکا کہ حمزہ شہباز تعاون کرتے رہے۔حمزہ شہباز پر کرپشن کا نہیں ترسیلات زر کا الزا م لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبازپر 85کروڑ کا الزام ہائیکورٹ پہنچ کر3کروڑ تک رہ گیا ہے۔ اسی طرح حمزہ شہباز نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا ہے۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں آشیانہ اور صاف پانی میں کچھ نہ ملا تو اب منی لانڈرنگ کا جھوٹا دعویٰ کیاجارہاہے۔ ایک بار پھر عمران نیازی منی لانڈرنگ پر جھوٹا ثابت ہو گا۔ کہاں گئیں چھپن کمپنیاں اربوں روپے کا غبن کہاں گیا ۔ دس ارب کا شہبازشریف پر جھوٹا الزام لگایا یہ کھلاڑی نہیں کھلنڈرا ہے، دس سال نیب کا سامنا کیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اجلاس کا ایجنڈا مہنگائی ہے آج پنجاب سے کے پی بلوچستان سندھ گلگت بلتستان میں ریڑھی والا مزدوراور وائٹ بلو کالر ورکرپریشان نہیں بلکہ مہنگائی نے انہیں ذہنی مریض بنادیاہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ اپوزیشن اپوزیشن کھیلنے کیلئے یہ باتیں نہیں کررہاممبر سے پہلے پاکستانی ہوں ۔پاکستانی گلیوں چوراہوں میں کیا باتیں کررہاہے جس سے تشویش ہے۔

کل نیازی صاحب لاہور آئے پنجاب کابینہ اجلاس کی صدارت کی وہاں بھی میری یاد ستا رہی تھی۔جو کچھ بھی ہورہاہے صرف نیازی اپنی نااہلی کی وجہ سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب مانگے تانگے کی حکومت مل ہی گئی کنٹینرپر جو وعدے کرتے تھے کہیں جھوٹ ہی نہ ہو جائیں ۔اکہتر سال میں ڈالر پینتیس فیصد اضافہ ہوا پہلا موقع ہے بارہ فیصد برآمدات کم ہوئی ہیں۔

خدا کاخوف کرو ڈالر سے مہنگائی بڑھی ۔نیازی شاعری یا جھوٹ یا بداخلاقی نہیں کررہا قوم کے زخموں کو دکھا رہاہوں قوم مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے آپ کی حالت قابل رحم ہے شریف خاندان کے بغض میں جل رہے ہیں ۔حسین نواز کو انٹرپول نے گرفتار کرنے سے انکاراسلئے کیاکیونکہ سیاسی طورپر کیس بنایاگیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ یہ کون سا نیا پاکستان ہے جہاں ادویات میں دوسو فیصد اضافہ ہوا ۔

سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ مہنگے ہیں ۔ معاشی حالت تشویشناک ہے نئے پاکستان میں معاشی نظام کا بیٹرہ غرق ہوگیا ملک کا کوئی والی وارث نہیں ہے۔سانحہ ساہیوال کے یتیم بچوں کے بارے اب یاد آیاہے۔ماں باپ کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا لواحقین کو تین کروڑ کا چیک دیدیاگیا ۔جے آئی ٹی کا میں نے پہلے کہاتھا کہ ان پیسیوں سے ماں باپ کیا واپس آجائیں گے۔نیازی کو نیب کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات