حریت رہنمائوںاور انکے اہل خانہ کے خلاف جھوٹے مقدمات کے تحت کارروائی بدترین سیاسی انتقام ہے
بھارت حریت قائدین کو مسلسل نظربند رکھنے کیلئے اپنی عدلیہ کو استعمال کر رہا ہے ، سیدعلی گیلانی
پیر 13 مئی 2019 17:51
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ 9مئی کو دلی کی ایک عدالت کی طرف سے شاہد یوسف اور شکیل احمدکی درخواست ضمانت پر بغیر کسی بحث کے 70دنوں تک مؤخر کرنے کا واحد مقصد انکی غیر قانونی نظربندی کو طول دینا ہے ۔
سیدعلی گیلانی نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے اپنی ہی جمہوریت کا مذاق بنارکھا ہے اور وہ قوانین کو دھجیاں اڑانے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کررہے ۔انہوںنے کہاکہ عدالتیں کشمیریوں کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہیں ۔انہوںنے معروف تاجر ظہور احمد وٹالی کی دلی ہائی کورٹ کی طرف سے ضمانت کو سپریم کورٹ کی طرف سے مسترد کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ بھارتی عدالتوں کی غیر جانبداری اور شفافیت پر ایک بڑا سوال ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی عدالتیں پہلے ہی کشمیریوں کے حوالے سے متعصبانہ شبیح رکھتی ہیں، لیکن خود سپریم کورٹ کے سینئر ججوں کی طرف سے سیاسی مداخلت کا کھلم کھلا اعلان کشمیریوںکے خلاف عدالتی تعصب اور جانبداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حریت چیئرمین نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی عدلیہ کے رویہ کو جانبدارانہ اور سیاست زدہ قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ حریت پسندوں کے اہل خانہ کوبلا جوا زظلم وبربریت کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ۔ سیدعلی گیلانی نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو بھارتی عوام کے اجتماعی ضمیر اور سیاسی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے تختہٴ دار پرچڑھانے کو انسانی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کا بھارت کی عدلیہ سے مکمل طور پر اعتماد اُٹھ چکا ہے اور انہیں انصاف ملنے کی کوئی بھی امید نظر نہیں آرہی ہے۔انہوںنے تہاڑ جیل میں نظربند علیل حریت رہنماؤں محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، الطاف احمد شاہ، پیر سیف اللہ، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر غلام محمد بٹ اوردگیر کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت حکمران ان حریت رہنمائوں کی زندگی سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ انہوںنے خبردار کیاکہ اگر ان رہنمائوںکے ساتھ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے آزادی پسند رہنمائوں کے ساتھ ظالم حکمرانوں اور عدلیہ کے انتقامی روئیے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان مظالم کورکوانے کیلئے بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھانے کی اپیل کی ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.