قمر الزمان کائرہ کے بیٹے اٴْسامہ کائرہ کی رسم قل لالہ موسی میں اداکر دی گئی،سیاستدانوں، وکلاء، اساتذہ ،صحافیوں اور شہریوںکی بڑی تعداد کی شرکت

اتوار 19 مئی 2019 17:20

لاہور۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے صاحبزادے اٴْسامہ کائرہ کی رسم قل اتوار کے روز انکی رہائش گاہ کائرہ ہاوس لالہ موسی میں اداکر دی گئی۔ جس میںسابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری ،قانون دان چودھری اعتزاز احسن ،جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی ،نواز مظہر علی،سابق وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود،چودھری اختر شوکر کلاں،نواب زادہ مظفر،چودھری غضنفر گل،اے۔

سی کھریاں فیصل مانگٹ،ڈاکٹر عثمان غنی،چودھری جعفر اقبال ،،چودھری الیاس مرالہ ،پروفیسر سہیل ،پروفیسر لیاقت انصاری،شیخ طارق خلیل ناروے،شیخ خالد،میاں جہانگیر جنجوا،سابق آئی جی موٹر وے ذولفقار چیمہ،چودھری غفور،چودھری محمد اشرف ،حامد مسعود چشتی،بابا فرید گنج شکر گدی نشین،زاہد صدیق بوگن شریف سمیت مخلتف سیاسی سماجی رہنماوں اور علاقے کے لوگوں نے کثیر تعداد مین شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سابق چیئرمن سینیٹ رضا ربانی، سینٹ میں قائد ایوان رضا ربانی ، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان، شبلی گراز، سردار ایاز صادق ،اے این پی کے میان افتخار، زاہد خان، نون لیگ کے رانا تنویر ،سردار مہتاب عباسی ، محسن شاہنواز ، خالد رانجھا ، امتیاز صدر وڑائچ ،قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، سندھ کے وزیر ناصر شاہ ،روبینہ خالد، طاہرہ اورنگزیب ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ، رحمت اللہ کاکڑ نے لالہ موسیٰ میں قمر زمان کائرہ سے انکے بیٹے اُسامہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

قرآن خوانی اور دعا کے موقع پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اولا د کا دکھ بہت بڑا دکھ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتاجوان اولاد کا جنازہ اٹھانا کتنا مشکل ہے یہ مجھے آج معلوم ہوا اتنے ہی دن وہ ہمارے پاس رہنے کے لیے آئے تھے اسامہ قمر زمان اور حمزہ بٹ کی کمی شدت سے محسوس ہو گی جس کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

انھوں نے کہا کہ تین دن سے جو مہمان اور ساتھی آرہے ہیں میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ ہمارے بیٹے تو نہیں لوٹیں گے مگر میڈیا نے اور دوست احباب نے جو سہارا دیا ہے میں ان کا احسان نہیں بھلا سکتا ۔خاص طور پر میڈیا پورے ملک اور پورے شہر کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس دکھ کی گھڑی میں میرا ساتھ دیا۔ اس غم میں پورا شہر سوگوار تھا ۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اوران کے دوست جمعہ کو لالہ موسیٰ کے قریب گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

۔علاوہ ازیں سابق چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل (ر) راحیل شریف اور چیئرمن نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال ،گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پنجاب میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازنے صدر پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ کو فون کیا اور ان سے اسامہ قمر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔