Live Updates

حکومت کا عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ

عثمان بزدار چند دن بعد اپنی موجودہ پوزیشن پر نہیں رہیں گے۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 20 جون 2019 11:21

حکومت کا عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20جون2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عثمان بزدار کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کے عثمان بزدار کو کوئی اور ذمہ داری دے دی جائے گی اوروزارت اعلیٰ سے ہٹنے والے ہیں۔سینئر صحافی کا کیا عثمان بزدار کو عہدے سے ہٹانے آنے کی ہم میں تصدیق کر دی گئی ہے اور چند ہفتوں میں انہیں اپنی موجودہ پوزیشن سے ہٹا دیا جائے گا اور کوئی اور ذمہ داری دی جائے گی۔

اس سے قبل معروف صحافی ذوالفقار راحت کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب یعنی کہ وسیم اکرم پلس کا کئی لحاظ سے تجزیہ کیا گیا،عوامی تجزیہ بھی ہوا۔اس کے علاوہ بیوروکریسی،سیاستدانوں اور یہاں تک کہ پی ٹی آئی نے خود بھی تجزیہ کیا جب کہ اداروں اور عمران خان نے بھی کیا۔

(جاری ہے)

اور تمام لوگوں نے یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ عثمان بزدار نہیں چل سکتے۔

اور وزیراعظم عمران خان کو بھی اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب نہیں چلا سکتے۔جو باتیں ہم پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے الیکشن سے قبل اور بعد میں کیا کرتے تھے کہ پنجاب کے سی ایم کا کیا میرٹ ہونا چاہئیے، ان تمام باتوں کا عمران خان کو اب اندازہ ہوہ چکا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور وہ اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ پنجاب میں ایسا وزیراعلیٰ چاہئیے جو پنجاب کو لے کر چل سکے، یہاں پر لوگوں کو ساتھ لے کر چلے سکے۔

ذوالفقار راحت کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اس بات کا بھی اندازہ ہو گیا ہے کہ پنجاب کے لیے ایسا وزیراعلیٰ چاہئیے جو پارٹی کو مضوط کرے،اب وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ایک نام پر غور ہو رہا ہے جو کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب بھی رہ چکے ہیں جن کا نام میاں منظور وٹو ہے۔یہاں حیرانی کی بات یہ ہے کہ میاں منظور وٹو تو ایم پی اے بھی نہیں ہیں تو ایک تاندلیانوالہ کے حلقہ میں ایک مسئلہ چل رہا ہے تو وہاں سے میاں منظور وٹو الیکشن جیت سکتے ہیں اور پھر وزیراعلیٰ بن کر تمام کام سنبھال سکتے ہیں۔

میاں منظور وٹو نے پہلے بھی شریف برادران کو ٹف ٹائم دیا تھا۔خیال رہے اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار کو تین ماہ کا وقت دیا ہے۔ تین ماہ میں کارگردگی نہ دکھانے کی صورت میں محسن لنگڑیال، اسلم اقبال، اور ہاشم جواں بخت کے ناموں پر اگلے وزیر اعلیٰ کے لیے غور کیا جاسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات