Live Updates

بھارت وزیراعظم عمر ان خان کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، میر واعظ عمر فاروق

منگل 25 جون 2019 11:26

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی باربار کی جانیوالی پیش کش پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی حکومت کو وزیراعظم پاکستان عمر ان خان کی طرف سے جموںوکشمیر کے بنیادی مسئلے سمیت دونوں ملکوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کی بار بار کی جانیوالی پیش کش پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوںنے جو گزشتہ 72برس کے دوران سے زیادہ متاثرہوئے ہیں اس تنازعہ کا حل چاہتے ہیں۔ میر واعظ نے کہاکہ حریت قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارے میں موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم نے ہمیشہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کے حمایت کی ہے ۔میر واعظ عمر فاروق نے کہاکہ تنازعے کے تینوں فریقوں بشمول بھارت ، پاکستان اور کشمیریوں کی حقیقی قیادت پر مشتمل مذاکرات ہی تنازعہ کشمیر کو پر امن طورپر حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ انہوںنے واضح کیاکہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اسے صرف مذاکرات کے ذریعے سیاسی طورپر ہی حل کیاجاسکتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات