مظفرآباد‘کلروں کا تیار کردہ بجٹ اسمبلی سے پاس ہونا باعث تشویش ہے

اسمبلی میں بیٹھی ہوئی قیادت عوامی مسائل کا اعادہ نہ کر سکی ،موجودہ بجٹ میں ریاست کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا کوئی ویژن نہیں

پیر 1 جولائی 2019 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2019ء) کلروں کا تیار کردہ بجٹ اسمبلی سے پاس ہونا باعث تشویش ہے ،اسمبلی میں بیٹھی ہوئی قیادت عوامی مسائل کا اعادہ نہ کر سکی ،موجودہ بجٹ میں ریاست کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کا کوئی ویژن نہیں ہے ،عقل سے آری قیادت ریاست کے مسائل اور وسائل کا تدارک نہ کر سکی ،موجودہ بجٹ میں نوجوانوں کے ارمانوں کا خون ہوا ہے جس کسی صورت برداشت کے قابل نہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے نائب صدر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کا نظام چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اب حکومت کا اقتدار میں رہنے کو جواز نہیں بنتا ،جو حکومت کلروں کے تیار کردہ بجٹ کو اسمبلی میں پاس کرتی ہے وہ حکومت عوام کے مسائل کس طرح حل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

متعبر طبقیہ ریاست کے وسائل کا ادارک بھی نہ کر سکا ،اور نہ ہی اس کے استعمال کا ویژن ان کے پاس ہے ،اسی طرح بیس کیمپ کے مسائل سے آری یہ بجٹ ہے ،کلرک شاہی کے اس بجٹ کو صرف تنخوائوں کی جمع تفریق میں رکھا گیا ہے اور وی آئی پی کی مراعات شامل ہیں ،جماعت اسلامی اس بجٹ کو مسترد کرتی ہے ،اس بجٹ میں ریاست کے نوجوان ،غریب ،مزدور اور کسان کا حق مارا گیا ہے جو حق ان لوگوں کو بنتا ہے وہ ان کو مل ہی نہیں سکا ،بلکہ عام لوگوں کو مہنگائی کے اندر پھنسا دیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افواج گزشتہ 70سالوں سے کشمیر اندر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،کشمیر کے اندر کشمیری عوام مظالم کی چکی میں پستے ہیں طرح طرح کی تکلیف اُٹھارہا ہے ،وہاں کی مائوں ،بہنوں ،بیٹیوں کی عزتیں تار تار کی جارہی ہیں،بچوں ،بوڑھوں ،نوجوانوںپربھارتی افواج پیلٹ گن اوردیگر کیمیائی اسلحہ استعمال معذور کیا جارہا ہے ،کشمیری عوام پر 8لاکھ بھارتی افواج اپنی طاقت کا استعمال کرکے کشمیریوں کے زخموں کو چوُر کررہا ہے ،اور دوسری جانب کشمیریوں کے زخموں پر حکومت پاکستان نمک پاشی کررہی ہے ،موجودہ حکومت کشمیر کی ترجمانی نہیں کررہی بلکہ وہ بھارت،امریکہ اور اسرائیل کی ترجمانی کررہی ہے ،انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے کشمیریوں اور مسلمہ قوم کو اعتما د ختم ہوتا جارہا ہے ،اور بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

پاکستان اپنا وکیل ہونے کا کردار ادا کرئے ، مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے حکومت الوقت مقبوضہ کشمیر کے اندر ہونے والے ظلم وستم کا بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے کے لیے بہتر سے بہتر اقدامات اُٹھائے تاکہ بھارت کا مکرہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوسکے ۔