عمران صاحب اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ دراصل آپ کی 100 فیصد نالائقی کا ثبوت ہے ، مریم اورنگزیب

عمران صاحب آج کابینہ کے اجلاس میں غریب عوام کی پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کی بھی بات کر لیتے، ترجمان کا بیان

منگل 16 جولائی 2019 21:23

عمران صاحب اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ دراصل آپ کی 100 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ دراصل آپ کی 100 فیصد نالائقی کا ثبوت ہے ، عمران صاحب آج کابینہ کے اجلاس میں غریب عوام کی پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کی بھی بات کر لیتے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس اور وزراء کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب آپ سلیکٹڈ ، نالائق ، نااہل اور معاشی دہشت گرد ہیں ۔

انہونے کہاکہ عمران صاحب اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں ایک فیصد اضافہ دراصل آپ کی 100 فیصد نالائقی کا ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام جانتی ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے نے قوم کا ایک ایک روپیہ امانت سمجھ کر ملکی مفاد مین خرچ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف نے سرکاری پیسہ قانونی اور آئینی اختیار کے تحت استعمال کیا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آج کابینہ کے اجلاس میں غریب عوام کی پندرہ روپے کی روٹی اور بیس روپے کے نان کی بھی بات کر لیتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کا روٹی، روزگار اور کاروبار بند ،کابینہ اجلاس میں اِس پر بھی بات کر لیتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کا بھی کابینہ اجلاس میں بات کر لیتے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈوں کا بھی کابینہ اجلاس میں ذکر کر لیتے انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نواز شریف نے پانچ سال میں عوام کوگیارہ ہزار میگاواٹ بجلی، دس ہزار کلو میٹر سڑکیں ، ساٹھ ارب کا سی پیک دیااٴْس کا بھی عوام کو حساب بتا دیتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے ملے کا اِس پر بھی بات کر لیتے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب لیکن توفیق اللہ کی ، کوئی وزیراعظم بن کے مٴْنشی ہے اور کو ہی جیل میں بھی وزیراعظم ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ٹی وی لگالیں، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے، ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ٹی وی لگائیں پالیسی ریٹ میں 12.25 فیصد سے 13.25 ہو گیا۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ وزیراعظم بھوک سے بلکتے عوام کا اپنا طرز انتقام ہوتا ہے اور آپ کا انتقام قریب ہے۔