پشتو زبان کے مختلف لہجوں کے عنوان سے دوسرا تین روزہ قومی کانفرنس اختتام پذیر

کانفرنس میں بلوچستان یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، باچا خان یونیورسٹی آور پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ اور سکالرز نے شرکت کی

پیر 22 جولائی 2019 23:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2019ء) پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی اور صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن خیبرپختونخوا کے اشتراک سے دوسرا تین روزہ قومی کانفرنس بعنوان " پشتو زبان کے مختلف لہجے " باڑہ گلی سمر کیمپس میں 13تا 15 جولائی منعقد ہوا افتتاحی تقریب میں کمشنر ہزارہ ڈویژن ظھیر السلام نے شرکت کی اس موقع پر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر بھی موجود تھے ۔

مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشتو زبان صدیوں سال پرانی زبان ہیں خیبرپختونخوا میں بولی جانے والی تمام زبانیں ہماری اپنی زبانیں ہیں ڈائریکٹر پشتو اکیڈمی ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت اور پشاور یونیورسٹی کے مشکور ہیں جن کی بدولت اس کانفرنس کا انعقاد ممکن ہوا ۔

(جاری ہے)

مزید کہا کہ پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی نے آس پہلے ایک بین الاقوامی اور ایک قومی کانفرنسز کا اہتمام کیا گیا ہے اور یہ پہلا کانفرنس ہے جو پشتو زبان کے مختلف علاقوں کے لہجوں پر منعقد ہوا ہے ۔

اس کے تمام مقالات پشتو اکیڈمی سے جلد شائع ہو جائے گی ۔ کانفرنس میں بلوچستان یونیورسٹی، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، باچا خان یونیورسٹی ، پشاور یونیورسٹی پشتو اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران سمیت سکالرز نے شرکت کی. کانفرانس میں پشاور یونیورسٹی کے مجاز اتھارٹی نے نا گزیر وجوہات پر کسی بھی نمائندہ نے شرکت نہیں کی ۔ کانفرنس سیکٹری ڈاکٹر ظفر اللہ بخشالی نے کانفرنس کے حوالے سے کہا کہ تین روزہ قومی کانفرنس میں ملک بھر سے سکالرز اور اہل زبان کو مدعو کیا گیا ہے کانفرنس میں محتلف لہجوں پر پندرہ مقالات پیش ہونگے جس میں ڈاکٹر عبد الرحمن کاکڑ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پشتو بلوچستان یونیورسٹی، اختر زمان ایم فل سکالر پشتو اکیڈمی پشاور یونیورسٹی، محمد انور علی لیکچرار گورنمنٹ ڈگری کالج بگن، محمد خلیل سبجیکٹ سپیشلسٹ پشتو، نور غلام نوری ایم فل سکالر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ڈاکٹر اصل مرجان ڈائریکٹر پختونخوا ریسرچ سینٹر باچا خان یونیورسٹی، ڈاکٹر بنارس خان اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک، ڈاکٹر خلیل الرحمن اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ، احسان اللہ احسان پی ایچ ڈی سکالر پشتو اکیڈمی، طفیل احمد لیکچرار اسلامیہ کالج پشاور، ڈاکٹر یوسف جزاب اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں اور طاہر داوڑ ایم فل سکالر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے مقالات پیش کئے۔

کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر یار محمد مغموم ، ڈاکٹر عبد الروف رفقی ، ڈاکٹر عمر عثمان مروت ، اور ڈاکٹر محمد عثمان توبہ وال نے محتلف نشستوں کی صدارت کی ۔ تین روزہ قومی کانفرنس میں کثیر تعداد میں اہل قلم ،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سکالرز نے شرکت کی ۔