ڈی پی او اوکاڑہ نے کھُلی کچہری میں عوام کی شکایات سُنیں، متعلقہ افسران کو احکامات جاری

شہریوں کو امن وامان فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے: جہانزیب نذیر

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 17 اگست 2019 15:27

ڈی پی او اوکاڑہ نے کھُلی کچہری میں عوام کی شکایات سُنیں، متعلقہ افسران ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،17 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی لمحہ ضائع کئے بغیر شہریوں کو امن وامان فراہم کرنا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق عید الاضحی، یوم آزادی اور یوم سیاہ کے بعد سرکاری دفاتر کھلنے کے ساتھ ہی ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے روزانہ کی بنیاد اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس عارف نواز خان کی ہدایت پر ہفتہ وارکھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈی پی او اوکاڑہ نے اپنے آفس میں سائلین کی شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی اوجہانزیب نذیر خان نے کہا کہ جب عوام عید الاضحی کی خوشیاں منا رہی تھی اور جشن آزادی کی پروقار تقریبات، جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے ذریعے اپنی خوشیوں کا اظہار کررہے تھے اور یوم سیاہ کے حوالے سے پوری قوم اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہی تھی تو اس موقع پر پولیس کے جوان اپنی خوشیاں اور جذبات کو قربان کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے تھے میں جہاں خد ابزرگ برترکا شکرگزار ہوں۔

(جاری ہے)

وہاں پر اوکاڑہ پولیس پر فخر محسوس کرتا ہوں جنہوں نے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ اوکاڑہ پولیس جرائم کے خاتمے کے لیے ہر دم کوشاں ہے اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے بھرپور انداز سے کارروائی کی جار ہی ہے۔