ملک کے اکثر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

ہفتہ 31 اگست 2019 13:24

ملک کے اکثر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2019ء) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد،سرگودھا، ساہیوال،ملتان، ڈی جی خان، قلات ڈویڑن، کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، بہاولپور، ژوب،ٹھٹھہ، کراچی ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ روز سندھ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویڑن میں کہیں کہیں جبکہ لاہور، فیصل آباد،ملتان، بہاولپور،ساہیوال، مالاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ،پشاور، مکران ڈویژن، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (ائیرپورٹ 102،سٹی 37)، اٹک 88، اسلام آباد (سیدپور47،گولڑہ 03،ائیرپورٹ 01،)منگلہ 13، چکوال 11، گوجرانوالہ 08، گجرات 07، بہاولپور (ائیرپورٹ 08، سٹی 06)،قصور06، ملتان 05، فیصل آباد، جہلم 03، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ حافظ آباد، لاہور،ساہیوال 01، مٹھی 30، ڈپلو 26، میرپور خاص 21، ٹھٹھہ 19، لاڑکانہ 17 ،ٹنڈوجام 16، کراچی (یونیورسٹی روڈ 04، ائیرپورٹ 01)،بدین 11،چھور08، اسلام کوٹ 07، سکھر، سکرنڈ 06،حیدر آباد 04، شہید بینظر آباد، موہنجوداڑو 02، نگر پارکر، دادو 01، چراٹ 18، پاراچنار09، بالاکوٹ، کاکول 07، دیر(اپر06، لویر01)، تخت بھاہی 04، مظفرآباد(سٹی 07،ائیرپورٹ 03 )، گڑھی دوپٹہ 02،اورماڑہ 03، استور01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں بھکر43، ڈی آئی خان،سبی، تربت، دالبندین 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔