Live Updates

موسیٰ خیل، کتاب اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے دراصل اسلام فروش اور سیاسی یتیم ہیں، عالم خان

بدھ 11 ستمبر 2019 16:24

موسیٰ خیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) گزشتہ روز ایک پارٹی کے مظاہرہ میں پی ٹی آئی پر دائرہ اخلاق سے باہر الفاظ پر سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی عالم خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتاب اور اسلام کے نام پر سیاست کرنے والے دراصل اسلام فروش اور سیاسی یتیم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ یہ وقت قوم کی خدمت اور علاقے کے مسائل حل کرنے کا ہے لیکن ایک مذہبی پارٹی کا لبادہ اوڑھنے والی جماعت کے مظاہرہ میں تقریر کی بجائے ہمارے لیڈر اور پارٹی کو گالیاں دینے کا عمل قابل مذمت ہے، مذہبی پارٹی، مسترد شدہ پارٹی اور تاحیات نااہل شخصیت کو بتانا چاہتا ہوں کہ سب سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھ لیں، دس سال میں ایک پل تک نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے جو کہ تاحیات قومی ہیرو ہے اور اس وقت عالم اسلام کے سب سے طاقت ور ایٹمی ملک پاکستان کا وزیر اعظم ہے اور رہیگا، عمران خان وہ شخصیت ہے جس نے قوم کے لئے ورلڈ کپ لایا، وہ شخصیت ہے جس نے قوم کیلئے شوکت خانم ہسپتال بنایا، یہ وہ شخص ہے جس نے نواز شریف سے عوام کو نجات دلائی، یہ وہ عظیم قیادت ہے جس نے ملک کا خزانہ لوٹنے والے زرداری کو پابند سلاسل کیا، یہ وہ شخصیت ہے جس نے ملک کو ریاست مدینہ کا تصور دیا۔

(جاری ہے)

آپ کا لیڈر فضل الرحمان ہے جس نے اس ملک کو جہاد کے نام پر دہشت گردی دی، فضل الرحمٰن وہ شخص ہے جس نے نو سو ایکڑ زرعی اراضی الاٹ کراکے مشرف کا پیش کردہ قرآن میں ترمیم کا بل حقوق نسواں بل پر دستخط کیا، یہ وہ شخص ہے جس نے کشمیر کمیٹی چیرمین کی آڑ میں کرپشن کی انتہا کردی، یہ وہ شخص ہے جس نے سزائے موت کے قانون میں ترمیم کے اعلان کے باوجود پی پی پی سے اتحاد ختم نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات