کراچی کے بعد پشاور میں بھی آرٹیکل 149کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا گیا

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں حالات بہت برے ہیں، پولیو وائرس بے قابو ہو چکا ہے، آرٹیکل 149نافذ کیا جائے: نفیسہ شاہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 14 ستمبر 2019 19:56

کراچی کے بعد پشاور میں بھی آرٹیکل 149کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 14 ستمبر2019ء) کراچی کے بعد پشاور میں بھی آرٹیکل 149کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا گیا۔ پپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شاور سمیت خیبرپختونخوا میں حالات بہت برے ہیں، پولیو وائرس بے قابو ہو چکا ہے، آرٹیکل 149نافذ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ الف لیلیٰ کا قصہ ہے، بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی آس میں کئی لوگ موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ حکومت پنجاب میں ڈینگی وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے مشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 149نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ کراچی میں آرٹیل 149نافذ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کراچی میں صفائی کے لیے حکومت مداخلت کر سکتی ہے اور آرٹیکل 149نافذ کیا جا سکتا ہے جس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے اس پر شدید تنقید شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی نے آر ٹیکل 149کو سندھ پر تیسرا حکومتی حملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھو دیش کبھی نہیں بن سکتا، صدر نے پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ او ر الیکشن کمیشن پر حملہ کیا ہے ،صدر، وزیراعظم اور آرڈیننسز بھی سلیکٹڈ ہیں، آزاد کشمیر میں کھلاڑیوں کو بلے بازوں کو بلا کر کنسرٹ کروایا گیا، گانے اور ٹھمکوں سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کشمیر کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں کرے گی، کشمیر کے مقدمے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں، اچھا سفیر بننا ہے تو ذوالفقار بھٹو کی نقل کریں۔

ان خیالات کا اظہار نفیسہ شاہ ، پلوشہ خان اور روبینہ خالد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزراء شرارتیں کر رہے ہیں جس کے باعث انتشار پھیل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 149 سندھ پر تیسرا حملہ ہے، بلاول بھٹو خبردار کرتے ہیں تو ان پر چڑھ دوڑتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کی صرف ایک تقریر کو کوٹ کیا جاتا ہے،جب تک پیپلز پارٹی ہے سندھو دیش کبھی نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہاکہ صدر پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، ایک سال میں صدر نے جو کچھ کیا وہ ماضی کے آمروں کی یاد دلاتا ہے، اس صدر نے سپریم کورٹ پر آئینی حملہ کیا، صدر نے الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کے اوپر حملہ کیا،صدر، وزیراعظم اور آرڈیننسز بھی سلیکٹڈ ہیں، صدر کی وڈیوز بھی موجود ہیں۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ صدر ان وڈیوز میں کہہ رہے ہیں کہ کراچی میں ٹریفک نہیں چلے گی، ایک وڈیو میں کہا گیا کہ جی حضور پی ٹی وی پر جو کہا گیا وہ ہو گیا۔