خبردارکرتا ہوں کہ حکومتی رویوں سے وفاق کو خطرہ ہے، بلاول بھٹو
کٹھ پتلی حکومت کے ظلم برداشت کریں گے لیکن سر نہیں جھکائیں گے، جو کراچی کے تین ہسپتال نہیں چلا سکے، وہ کے فور کیلئے پیسا کیا دینگے؟ کچرے کو بہانہ بنا کرکراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ گڑھی خدابخش میں عوامی جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 ستمبر 2019 22:10
(جاری ہے)
کارکنان پر کوڑے اور تشدد کیا گیا۔مگر بہادربیٹی پیچھے نہیں ہٹی، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور آمروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑتی رہی۔
پھر پنڈی میں کارکنان کے درمیان مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلاتے ہوئے جان دے دی لیکن مئوقف کے پیچھے نہیں ہٹیں۔پورے ملک میں آگ لگا دی گئی لیکن زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں الیکشن مہم سے کہتا رہا ہوں کہ وفاق کو بچانے کیلئے ہمیں غیرجمہوری قوتوں کا مقابلہ کرنا پڑے گا ۔ کٹھ پتلی اتحاد بنائے ہیں ان کو جتوانا چاہتے ہیں ، اسی سازش پر عمل کرتے ہوئے کٹھ پتلی اتحاد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں آج ایک عظیم سیاسی جدوجہد کیلئے نکلا ہوں۔ مجھے غیرجمہوری قوتوں کی سازش کوناکام بنانے کیلئے عوام کی مدد کی ضرورت ہے۔ 18ویں ترمیم کو تبدیل کرنے کیلئے حملے کیے گئے۔ سندھ کو ایک سوارب، پنجاب کو 2سو ارب، کے پی کے کو 300ارب سے زیادہ کا نقصان ہو اہے۔ آئین کے مطابق صوبے پہلے اپنے وسائل کا حق رکھتے ہیں، وفاق صوبوں کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ کٹھ پتلی سرکار عوام کے معاشی قتل کررہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جی ڈی اے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے تین ہسپتال زبردستی چھینتے ہیں، پھر پیسا نہیں دے سکے تومجبور ہوکر واپس دے دیے۔جو حکومت کراچی کے تین ہسپتال نہ چلا سکی،جی ڈی اے، ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد کراچی کے کچرے کو بہانہ بنا کر کراچی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔جو بھی ان کو کہتا ہے کہ اس سے وفاق کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو پھر غدار کہا جاتا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی ان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.