Live Updates

وزیراعظم عمران خان کووطن واپس آنے پر امام کعبہ کا جُبہ پہنایا گیا

پاکستان علماء کونسل کے چئیرمین مولانا طاہر اشرفی نے عمران خان کو جُبہ پہنایا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 ستمبر 2019 14:19

وزیراعظم عمران خان کووطن واپس آنے پر امام کعبہ کا جُبہ پہنایا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 ستمبر 2019ء) : وزیراعظم عمران خان کو امریکہ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امام کعبہ کا جُبہ پہنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ مکمل کرکے گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ۔ اس موقع پر پاکستان علما کونسل کے چئیرمین مولانا طاہر اشرفی نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں نعرے لگائے اور انہیں امام کعبہ کا جُبہ پہنا دیا۔

اس موقع پر ائیرپورٹ پورٹ پر ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر ملک بھر سے آئے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنوں ، سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سینیٹر فیصل جاوید، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک، جہانگیر ترین، علیم خان ،اعجاز چودھری،گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات خسرو بختیار، علامہ طاہر اشرفی، وفاقی وزیر شہریار آفریدی، رکن قومی اسمبلی علی نواز، رکن قومی اسمبلی راشد شفیق، ڈاکٹر بابر اعوان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فیاض الحسن چوہان، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود بھی استقبال کے لیے موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ اور اطراف کی فضائیں'' وزیراعظم ہیرو'' کے نام سے گونج اٹھیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل نور خان بھی وزیراعظم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ ائیرپورٹ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے لیے دعائیں کرنے پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اس دورے کی کامیابی کے لیے بہت زیادہ دعائیں کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات