Live Updates

تحریک آزاد ی کشمیر اب نہیں تو کبھی نہیں کی پوزیشن پر پہنچ چکی ہے ,ملک محمد نواز خان

پیر 30 ستمبر 2019 17:33

کوٹلی ۔ 30 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2019ء) آزاد کشمیر کے سینئر رکن اسمبلی و سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز خان نے کہا ہے کہ تحریک آزاد ی کشمیر اب نہیں تو کبھی نہیں کی پوزیشن پر پہنچ چکی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی بھرپور نمائیندگی کی ۔ کشمیر کی آزادی کے لئے آخری حد تک جانے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ کشمیرکی مکمل آزادی اورتکمیل پاکستان کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

کوٹلی کے حلقہ ایک اور تین دونوں کے عوام میرے ووٹر سپورٹر ہیں ۔ دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انھوںنے پھگواڑموہڑہ گالہ جبر کے مقام پر اپنے اعزاز میں دئیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین ملک یعقوب خان ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس ،یوتھ کے مرکزی رہنما رضوان احمد ملک ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

مقامی شخصیات میں سے محمداقبال ، محمد رفیق ، نسیم نور، کبیر نور ، رفاقت گجر ، بشارت ، مستری سلطان ، محبوب خان ، شاہد شام ، محمد زاہد ،محمد فریاد ، عبدالرحمان ، جمیل نور ، اسماعیل چوہدری ، فیصل نذیر ، مولوی ریاض ، استاد سعید سمیت بڑی تعداد میںمعززین علاقہ موجود تھے۔

انھوںنے ملک نواز خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ ملک محمد نواز خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر اورلائن آف کنٹرول پر روزانہ چار چھ کشمیر ی شہیدہو رہے ہیں ۔ستر سال میں دی گئی قربانیوں کی نظیر انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ۔ آخری کشمیری آخری گولی اور آخری فوجی تک آزادی کی جنگ لڑیں گے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوبلوائی آباد کر کے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوںکی بھرپور نمائندگی کی ہے ۔ اب کشمیر پر عملی کاروائی کرنے اور بھاری جانی و مالی قربانیاں دینے کا وقت آن پہنچا ہے ۔ قوم تیار رہے ۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات