مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںایک کشمیری نوجوان شہید

منگل 1 اکتوبر 2019 21:43

سرینگر ۔ یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع گاندربل میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو گاندربل قصبے میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے جمعہ کے روز شروع کی گئی مشترکہ کارروائی آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔

بھارتی فوجیوںنے ہفتہ کے روز ضلع گاندر بل کے علاقے نارہ ناگ میں تین نوجوانوںسمیت مقبوضہ علاقے کے مختلف علاقوں میںمتعد دکو شہید کردیا تھا۔ ادھرکشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ ستمبر میںایک خاتون اور دو لڑکوں سمیت 16کشمیریوں کو شہید کیا۔

(جاری ہے)

ان میں سے چھ کو جعلی مقابلوں کے دوران شہید کیاگیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میںایک خاتون بیوہ جبکہ 2بچے یتیم ہو گئے۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے بے دریغ استعمال سے 281افرادزخمی جبکہ 157شہریوں کو گرفتار کیا گیاجن میں سے بیشترحریت کارکن اور نوجوان شامل تھے۔

بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران25 مکانوںکو تباہ کر دیا اور 4خواتین کوبے حرمتی کا نشانہ بنایا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے وادی کشمیر ،جموں ریجن اور لداخ کے عوام سے چٹان کی طرح متحد رہنے کی اپیل کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیری عوام اپنی شناخت ، مذہب اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

کشمیرمیڈیاسروس کوسرینگر سے موصول ہونے والے ایک پیغام میں بزرگ رہنمائ نے اس بات پر اعتماد کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں ہر گزرائیگاںنہیں جائیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ انہوںنے تمام کشمیری سیاست دانوں پر زوردیا کہ وہ کشمیریوں کے خلاف بھارت کے مذموم عزائم میں اس کا آلہ کار بننے سے اجتناب کریں۔

بھارتی تحقیقاتی ادارہ این آئی اے نے حریت قیادت پر مزید دبا? بڑھانے کی غرض سے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ، دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمائ مسرت عالم بٹ کے خلاف جھوٹے مقدمات میں ضمنی چارج شیٹ دائرکرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔نئی دلی کی تہاڑ جیل کی انتظامیہ نے غیر قانونی طورپر نظربند محمد یاسین ملک کو انکے خلاف تین دھائیاںقبل درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں انہیں جموںکی عدالت میںپیش کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھرمقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 58ویں روز بھی فوجی محاصرہ جاری ہے ، انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروسز معطل، تمام دکانیں ، تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند جبکہ ٹریفک معطل ہے۔ مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میں بھارتی فورسز کی بھاری تعداد تعیناتی سے علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ بھارتی حکومت کے لاک ڈا?ن سے مقبوضہ علاقے میں سماج کے ہرطبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ متاثر ہورہے ہیں کیونکہ تجارت مکمل طورپر بند ہوچکی ہے۔