Live Updates

حکومت کا نوازشریف کو بیرون ملک جانے کیلئے راستہ دینےکا عندیہ

دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے، نوازشریف کا علاج کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہوا تو راستہ نکل آئے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 5 نومبر 2019 21:19

حکومت کا نوازشریف کو بیرون ملک جانے کیلئے راستہ دینےکا عندیہ
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر2019ء) حکومت نے نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کا راستہ دینے کا عندیہ دے دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ہے، دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے۔ نوازشریف کا بیرون ملک جانا ضروری ہوا تو راستہ نکل آئےگا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کی سیاست کو ختم ہونا چاہیے۔

حکومتی ٹیم اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔ دھرنے کے خاتمے کیلئے بات چیت کا سلسلہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ امید ہے دھرنا احسن طریقے سے ختم ہوجائے گا۔ دھرنے کے بیشتر شرکاء کو معلوم ہی نہیں ان کا مقصد کیا ہے۔ دھرنے میں پچاس ہزارلوگ تھے۔ وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح فوج کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتے۔ فوج کے بغیر الیکشن کے مطالبے نامناسب ہیں۔

عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی سکیورٹی کیلئے ہوتی ہے۔ ہر ملک میں آرمی چیف کا کردار ہوتا ہے، جنرل باجوہ غلط کو غلط اور درست کو درست کہنے والے انسان ہیں۔ جب تک فوج ہے ملک غیرمستحکم نہیں ہوسکتا۔ ریجیکٹڈ ووٹ کا یہ پتا نہیں چلتا کہ وہ کس امیدوار کے ہیں۔ دھرنے کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی قیادت پاکستان کی سرزمین پر موجود نہیں۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کا نام ای سی ایل میں ہے۔ عدالت نے ضمانت دینے سے پہلے نیب سے پوچھا۔ یہ نام نیب نے ای سی ایل میں ڈالے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے۔ نوازشریف کے علاج معالجے کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہواتو راستہ نکل آئےگا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ ان کے کیسز عدالت میں ہیں۔ اعجاز شاہ نے کہا کہ ایک سال میں اس حکومت نے جتنی ترقی کی ہے کسی حکومت نے نہیں کی۔ درآمد کم اور برآمد زیادہ ہونے سے روپے کی قدرکم ہوتی ہے۔ ملک تب غریب ہوتا ہے جب ایکسپورٹ کم اور امپورٹ زیادہ ہوجائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات