دنیا پاکستان کو کس نظر سے دیکھتی ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے ، عمران خان
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں جنگ میں پاکستان کو بہت نقصان بھی ہوا، امریکا نے جنگ پر کھربوں روپے جھونک دئیے، چین نے ان سالوں میں اپنا فوکس ترقی پر رکھا چین نے اپنی خارجہ پالیسی تجارت پر مرکوز رکھی د* پاکستان کے دیہی علاقے دنیا کے خوبصورت ترین علاقے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کی مدد کے لیے پہنچا ہے، ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، کبھی نہیں چاہیں گے سعودی عرب اور ایران تنازع ہو، وزیراعظم i آج بھارت پر نفرت کا پرچار کرنے والوں کی حکمرانی ہے، نسل پرست اور نفرت کی سیاست ہو تو اس کا نتیجہ خونریزی ہوتا ہے، نازیوں نے بھی سیاست کی بنیاد قوم پرستی پر رکھی تھی،خطے میں امن و استحکام ناگزیر ہے، دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ کشمیر کے باعث خطے میں انتہائی کشیدگی ہے، بین الاقوامی مارگلہ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب
جمعرات 14 نومبر 2019 23:49
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا آئندہ ہم کبھی بھی کسی تنازعے کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ مختلف ممالک کے درمیان جاری تنازعوں کو حل کرائیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں جنگ میں پاکستان کو بہت نقصان بھی ہوا.
عمران خان نے کہا کہ امریکا نے جنگ پر کھربوں روپے جھونک دئیے، چین نے ان سالوں میں اپنا فوکس ترقی پر رکھا چین نے اپنی خارجہ پالیسی تجارت پر مرکوز رکھی، پاکستان کے دیہی علاقے دنیا کے خوبصورت ترین علاقے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کی مدد کے لیے پہنچا ہے، ایران ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، کبھی نہیں چاہیں گے سعودی عرب اور ایران تنازع ہو، امریکی صدر نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کا کہا ہی.انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ہر گز نہیں چاہتے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تنازع ہو، چین کی مدد سے آرٹیفشل انٹیلی جنس یونیورسٹی قائم کررہے ہیں، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ بھارت ہے، بھارت کی طرف کئی بار دوستی کا ہاتھ بڑھایا، بھارت کے ساتھ کئی بار مسائل حل کرنے کی بھی کوشش کی ہی. وزیراعظم نے کہا کہ آج بھارت پر نفرت کا پرچار کرنے والوں کی حکمرانی ہے، نسل پرست اور نفرت کی سیاست ہو تو اس کا نتیجہ خونریزی ہوتا ہے، نازیوں نے بھی سیاست کی بنیاد قوم پرستی پر رکھی تھی، دنیا نے دیکھا کہ نازیوں کی سیاست کا کیا نتیجہ نکلا، آج بھارت میں ہندو بنیاد پرستی کے خلاف کوئی بات نہیں کرسکتا ہے، بھارت میں نسل پرستی کے باعث میڈیا بھی خاموش ہی.عمران خان نے کہا کہ نسل پرست بنیاد پرست سیاست کا سب سے بڑا نقصان بھارت کو ہوگا، ہندووتوا نظریے سے سب سے زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا، مودی نے کشمیریوں کو دیوار سے لگادیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 100 دن سے زائد گزر گئے ہیں، مقبوضہ وادی میں 8 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، مقبوضہ وادی میں فوج دہشت کے طور پر رکھی گئی ہی. وزیراعظم نے کہا کہ بہت مشکل ہوگیا ہے کہ بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، خطے میں امن و استحکام ناگزیر ہے، دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ کشمیر کے باعث خطے میں انتہائی کشیدگی ہیمزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کیلئے سیاسی و عسکری قیادت مذاکرات کی میز پر بیٹھے، شاہد خاقان عباسی
-
ترجمان پی ٹی آئی رﺅف حسن پر حملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی ٹیم تشکیل
-
ایف بی آر کی ہدایات،ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز کی 9ہزار سے زائد سمیں بلاک کر دیں
-
فوجی مشقیں تائیوان کو 'سزا 'دینے کے لیے کی جارہی ہیں، چین
-
موسمیاتی تبدیلی سے بیماریوں کے پھیلاؤ پر تحقیق کی کمی کی نشاندہی
-
حیاتیاتی تنوع کا عالمی دن: ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب، ہسپتال منتقل
-
اقوام متحدہ کے وفد کی رئوف حسن سے ملاقات، خیریت دریافت کی
-
پاکستانیوں کی فی کس آمدنی اور ملک کی معیشت کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ اور رفقا کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم شہبازشریف سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.