Live Updates

الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ تحریک انصاف کی درخواستوں کو بھی یکجا کر کے سنے،

لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے ، ہم توقع کرتے ہیں نوازشریف اپنے علاج معالجے کے بعد پاکستان واپس آئیں گے، معاون خصوصی برائی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 نومبر 2019 20:06

الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ تحریک انصاف ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ تحریک انصاف کی درخواستوں کو بھی یکجا کر کے سنے،لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے ہم توقع کرتے ہیں نوازشریف اپنے علاج معالجے کے بعد پاکستان میں آئیں، راہبر کمیٹی راہزن کمیٹی بن چکی ہے ، انہیں پتہ ہے عمران خان ملکی معشیت کو لے کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔

جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ پروگرام بزم اقبال اقبال آگاہی پروگرام کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد ایسی جماعت ہے جس کے اندر بھی جمہوریت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی درخواستوں کے ساتھ تحریک انصاف کی درخواستوں کو بھی یکجا کر کے سنے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اسی الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھاتے ہیںاور اسی کمیشن کے پاس تحریک انصاف کے خلاف درخواستیں لے کر چلے جاتی ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے بھی الیکشن کمیشن میں دیگر جماعتوں کے خلاف درخواستین دے رکھی ہیں ،جس الیکشن کے بارے میں اپوزیشن نڈھال تھی اسی الیکشن کمیشن سے انصاف لینے گئی ہے ۔ راہبر کمیٹی راہزن کمیٹی بن چکی ہے انہیں پتہ ہے عمران خان ملکی معشیت کو لے کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یہ سیاسی دکانیں بند کر کے رہیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس عدلیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ عدلیہ کے فیصلے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے علاج کے لئے ائیر بس منگوائی اس کی فوٹیج میڈیا پر چلتی رہیں اور پھر وہ قطری طیارے پر لندن کے لیے روانہ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ لندن کی تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کو کیا کیا تکلیف ہے ہم توقع کرتے ہیں نوازشریف اپنے علاج معالجے کے بعد پاکستان واپش آئیں گے ۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں کے آزادی کے حقوق کو پامال کیا گیا ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیر میں بچوں سے سکول جانے کا حق چھین لیا گیا ہے ۔ کشمیری مظلوموں کو ہسپتال تک کی رسائی بھی نہیں دی جا رہی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو سوشل میڈیا تک رسائی سے محروم کر رکھا ہے جبکہ نوجوانوں کی پیلٹ گنوں کے ذریعے بینائی چھینی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری سے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو روکوانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر موجود اقوام متحدہ کے مبصرین صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ اقوام متحدہ کو د یتے رہے ہیں ۔ بھارتی حکومت نے اب اقوام متحدہ کے مبصرین کو کام کرنے سے روک رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دو امریکی پروفیسروں کی رہائی وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امن کے لئے کاوشوں پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات