27 دسمبر کوراولپنڈی میں سیلیکٹڈ حکومت کوللکاریں گے، بلاول بھٹو
لیاقت باغ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی منائیں گے اور جمہوریت مخالف قوتوں کو پیغام دیں گے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، امید ہے آصف زرداری کو عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 9 دسمبر 2019 18:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ عدالتوں سے انصاف ملے گا۔
آصف زرداری کا علاج کراچی سے کرایا جائے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کے دباؤ پر خاموش نہیں ہوں گے۔27 دسمبر کو راولپنڈی لیاقت باغ میں منائیں گے، لیاقت میں باغ میں سیلیکٹڈ قوتوں کو للکاریں گے ، پیغام دیں گے کہ آج بھی عوام اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، یہ جدوجہد صرف پیپلزپارٹی ہی لیڈ کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام یہ کٹھ پتلی تماشے نہیں دیکھنا چاہتے۔عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ آج ہمارا وزیراعظم اینٹی کرپشن ایپ لانچ کررہا تھا،جس سے کرپٹ افراد کو ڈھونڈا جاسکے، تو میں حیران ہوا کہ اس ایپ سے وزیراعظم اپنی کابینہ کے لوگوں کی نشاندہی نہیں کرسکے۔ آپ کا پانامہ کا جو اسپیشل اسسٹنٹ ہے،اس کے انکوائری کا کیا ہوا؟آپ کے ڈپٹی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات جو اس وقت نااہل ہے ، اس کیخلاف تحقیقات کب ہوں گی؟یہ مائنز، بی آرٹی کا منصوبہ ہے اس کا ابھی تک انوسٹی گیشن نہیں ہوا، آپ نوازشریف کا رونا رو رہے ہیں، آپ نے جب نوازشریف کو باہر بھیج دیا ہے تو اب کہتے ہیں ان کو نہیں چھوڑوں گا، پاکستان کے عوام نے آپ کو پہچان لیا ہے، آپ ویسے ہی سلیکٹڈ ہیں جیسے ماضی میں آتے تھے۔ وہ اپنی جعلی حکومت کو بچانے کیلئے کمپرومائز کرتے تھے، غریب پر مہنگائی کا بوجھ ڈالتے تھے، ویسے ہی آپ کررہے ہیں۔ اس وقت عوام جس طرف بھی نظر دوڑاتے ہیں ،معاشی ، سیاسی خارجہ پالیسی ہوعوام پریشان ہیں ان کو پتا ہے ہمارے وزیراعظم میں یہ صلاحیت نہیں ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.