
مسلم لیگ نے کے رہنما احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں میرٹ پرہونی چاہیے
ہماری پوری کوشش ہےکہ الیکشن کمیشن میں اچھے لوگوں کولایاجائے، احسن اقبال
احمد طارق
اتوار 15 دسمبر 2019
03:43

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15دسمبر2019) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں میرٹ پرہونی چاہیے ،ایسا بااختیارالیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر بعد میں اعتراض نہ ہو،حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہےجلدازجلد یہ معاملہ حل ہونا چاہیے،کوشش ہےکہ الیکشن کمیشن میں اچھے لوگوں کولایاجائے، احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کواعتماد دیناہےکہ حکمران آپ کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں،آج تک پاکستان میں جمہوریت کومضبوط نہیں ہونے دیا گیا72سال میں کسی بھی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی، یہ غلط ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء سیاستدانوں کی وجہ سے لگتا ہے۔ دوسری جانب احسن اقبال کے خلاف نیب تحقیقات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مارا اور اسپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا نیب تفتیشی ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا، نیب نے اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔
نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے۔ نیب تحقیقات کر رہا ہے کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کو نارووال اسپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟ واضح رہے کہ احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.