ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان

بدھ 15 جنوری 2020 20:51

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں (کل) جمعرات کو موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک/مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابرالود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع (چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد) میں شدید سرد رہے گا۔ سندھ جمعرات کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی سندھ کے چند اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں (سیالکوٹ، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، جھنگ، لاہور، ملتان، نارووال، رحیم یارخان، اوکاڑہ، ساہیوال ،سرگودہا) میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے ساتھ کوئٹہ، ژوب، قلات، زیارت، قلعہ سیف اللہ، چمن اور مستونگ میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا تاہم سکردو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت کالام 14 منفی، سکردو، قلات منفی 13، پاراچنار، کوئٹہ منفی 10، بگروٹ منفی 08، ہنزہ منفی 07، مالم جبہ، چترال، دیر منفی 05، دالبندین اور چلاس میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔